Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد جاں بحق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد جاں بحق
پاکستان

شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد جاں بحق

Published March 26, 2024
Tags: Featured چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرادی چینی سفیر کو آگاہ کیا خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی شانگلہ کے علاقے بشام میں
Share
SHARE

شانگلہ (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 چینیوں سمیت 6 افرا د ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق گاڑی اسلام آباد سےکوہستان جارہی تھی۔ چینی انجنیئرز اسلام آباد سے داسوکیمپ میں جا رہے تھے۔خودکش حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا ہےکہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چینی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعےکے بعد علاقےکو سکیورٹی فورسز نےگھیرے میں لے لیا ہے، سکیورٹی فورسز کا بشام میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ شاہراہ قراقرم بشام اور کوہستان کے درمیان آمدورفت کےلیے بند کردی گئی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بشام میں چینی باشندوں پر حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے ہلاک چینی باشندوں کے اہلخانہ اور چینی حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دھماکے کے فوری بعد چینی سفارتخانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے چینی سفیر سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نےجائے وقوع پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شانگلہ میں خودکش حملےکی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر اعلیٰ نے دھماکےکے زخمیوں کو فوری طبی امدادکی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

TAGGED:Featuredچینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرادیچینی سفیر کو آگاہ کیاخودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑیشانگلہ کے علاقے بشام میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 46 سال کی ہوں، یہ عمر دوسرے بچے کیلئے سوچنے کی نہیں: رانی مکھرجی
Next Article شرجیل میمن سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پنک بس کی تعریف، سندھ میں ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کی پیشکش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

رفح سے فلسطینیوں کی بے دخلی جنگی جرم تصور ہو گا، فرانس کی اسرائیل کو وارننگ

پیرس (ویب ڈیسک): فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو پر واضح کر دیا ہے…

March 25, 2024
پاکستاندنیا

انتخابات میں‌دھاندلی کا اقوام متحدہ نے نوٹس لے لیا: پاکستان فوری قانونی حل نکالے؛ انتونیو گوتیرس

واشنگٹن(ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان میں حکام اور سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے…

February 14, 2024
پاکستان

تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کو نہیں مانیں گے:مرادشاہ

کراچی(ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر ہمارے اعتراض درست نہ ہوئے…

March 12, 2023
کاروبار

مکیش امبانی نے دنیا کی مہنگی ترین بم پروف مرسڈیز کار خریدلی

ممبئی (ویب ڈیسک): ایشیاکے سب سے امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خریدلی…

July 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?