Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک میں روزانہ7 ہزار بچے بیماریوں کے باعث مر جاتے ہیں: طبی ماہرین کا انکشاف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک میں روزانہ7 ہزار بچے بیماریوں کے باعث مر جاتے ہیں: طبی ماہرین کا انکشاف
پاکستانصحت

ملک میں روزانہ7 ہزار بچے بیماریوں کے باعث مر جاتے ہیں: طبی ماہرین کا انکشاف

Published April 7, 2024
Tags: 150 بچے مختلف پیدائشی نقائص Featured ایسوسی ایشن آف آئیڈیاٹرک سرجن آف پاکستان کے صدر مختلف بیماریوں کے باعث جاں بحق ہر روز تقریباً سات ہزار بچے
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): پاکستان میں ہر روز تقریباً سات ہزار بچے مختلف بیماریوں کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں جن میں سے 150 بچے مختلف پیدائشی نقائص کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔معروف پیڈیاٹرک سرجن اور ایسوسی ایشن آف آئیڈیاٹرک سرجن آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد ارشد نے انکشاف کیا کہ بچوں کے کونجینائٹل ڈیفیکٹس یا پیدائشی نقائص پیدائش کے فوراً بعد آپریشن یا سرجری کے ذریعے ٹھیک کیے جا سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں بچوں کے سرجنز کی تعداد 200 سے بھی کم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں 15 سال تک کے بچوں کی تعداد 33 فیصد ہے لیکن پاکستان میں ان بچوں کی سرجریز کے لیے بچوں کے سرجنز کی تعداد بہت کم ہے، دوسری جانب امریکا جہاں کی صرف 19 فیصد آبادی 15 سال تک کہ بچوں پر مشتمل ہے وہاں سینکڑوں پیڈیاٹرک سرجنز بچوں کی جنرل اور پیچیدہ سرجریز کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہتے ہیں۔

ڈاکٹر ارشد نے بتایا کہ بچوں کے پیدائشی نقائص بچوں میں اموات کی پانچویں بڑی وجہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیدائشی نقائص کے علاوہ حادثات، گردے میں پتھری، کینسر اور دیگر بیماریوں کے لیے بھی بچوں کے سرجنز کی ضرورت ہوتی ہے مگر بچوں کے سرجنز کی شدید قلت کے باعث پاکستان میں ہر سال تقریباً 26 سے 27 ہزار بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں نجی اور سرکاری شعبوں میں ملازمت کے مواقع نہ ہونے کے سبب پاکستانی ماہرین امراض اطفال خاص طور پر درجنوں کے حساب سے بیرون ملک چلے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان بچوں کی اموات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر ارشد نے تجویز پیش کی کہ پاکستان کے تمام ضلعی اسپتالوں میں بچوں کے سرجنز کی اسامیاں پیدا کی جائیں تاکہ بچوں کی پیچیدہ آپریشن ضلعی اسپتالوں میں ہی سرانجام دے کر ان کی جانیں بچائی جا سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بچوں کے خصوصی اسپتال قائم ہیں جن پر پورے پاکستان سے آنے والے مریضوں کا دباؤ ہوتا ہے اور دیر سے تشخیص کے باعث سیکڑوں قابل علاج بچے امراض کی پیچیدگی کا شکار ہو کر جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ضلعی اسپتالوں میں بچوں کے سرجنز متعین کیے جائیں تو جلد تشخیص اور فوری علاج کے ذریعے بچوں میں شرح اموات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر دیگر ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماہرین صحت کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے مقامی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں ماہرین صحت کی بڑھتی ہوئی کمی کو روکا جا سکے۔

TAGGED:150 بچے مختلف پیدائشی نقائصFeaturedایسوسی ایشن آف آئیڈیاٹرک سرجن آف پاکستان کے صدرمختلف بیماریوں کے باعث جاں بحقہر روز تقریباً سات ہزار بچے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی:اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خیبرپختونخوا پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل گرفتار
Next Article حماس کا اسرائیلی فوجی ٹینک پر حملہ؛ 4 کمانڈوز ہلاک، متعدد زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

ماؤں کی پریشانی ختم ،بچوں کو سبزیاں کھلانے کا طریقہ آگیا

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): اکثر بچوں کو سبزی کھانا پسند نہیں، جس کی وجہ سے ان کے جسم میں وٹامن اور…

May 26, 2023
پاکستان

محسن نقوی کا اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم

لاہور(ویب ڈیسک‌): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دے دیا۔لاہور…

May 7, 2024
پاکستان

انتخابات ملتوی کیس:پورے بجٹ کی ضرورت نہیں،کٹ ہماری تنخواہوں پربھی لگایا جاسکتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف…

March 28, 2023
پاکستان

کروڑوں روپے اوور بلنگ اور غبن کے الزام میں گیپکو کے 20 افسران گرفتار

(ویب ڈیسک): کروڑوں روپے اوور بلنگ اور غبن کے الزام میں گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے 20 افسران کو…

April 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?