Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
پاکستانتازہ ترین

محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Published April 26, 2024
Tags: 27 اپریل کو عدالت میں پیش کردے اپوزیشن اتحاد کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ
Share
SHARE

کوئٹہ (ویب ڈیسک): جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ انہیں 27 اپریل کو عدالت میں پیش کردے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 کے تحت محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

محمود خا ن اچکزئی کے صدارت مملکت کے امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے کوئٹہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور محمود خان اچکزائی اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درج اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے 22 اپریل کو وانٹ جاری کردیا گیا ہے اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ پاکستان کے ترجمان اخونزادہ یوسفزئی نے مذمتی بیان میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی طرف سے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پورا اتحاد انتظامیہ کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے، کسی کی ایما پر ریاستی مشینری ہمارے خلاف یہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عوامی حاکمیت اور آئین و قانون کی بالادستی کی تحریک اسی طرح جاری رہے گی۔

اخونزادہ یوسفزئی نے کہا کہ ہم اپنے مشر کا دفاع قانون کے مطابق بھی کریں گے اور چوک اور چوراہے پر سیاسی مزاحمت کے ذریعے بھی کریں گے۔

TAGGED:27 اپریل کو عدالت میں پیش کردےاپوزیشن اتحاد کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئیپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
Next Article جماعت نہم و دہم کےطلبہ کیلیےآخری موقع: امتحانی فارم لیٹ فیس 3500روپےکیساتھ 30 اپریل تک جمع کروائیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

عمران فتنہ و انتشار ہے،اُسےسرعام پھانسی دینی چاہیےتھی:راجہ ریاض

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف نے ملک کے ساتھ…

May 15, 2023
پاکستان

جسٹس محمد شفیع صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

(ویب ڈیسک): کراچی: صدر پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کو سندھ ہائیکورٹ کا قائم…

June 24, 2024
پاکستان

جامشورو: کراچی سے لاڑکانہ جانیوالی بس ٹرک سے ٹکراگئی، 2 مسافر جاں بحق، 10 زخمی

جامشورو (ویب ڈیسک): صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں ایم نائن موٹر وے پر ایک ٹریفک حادثہ ہوا جہاں نوری…

July 27, 2025
پاکستان

باجوہ احتساب نہیں چاہتے تھے اس لیے تعلقات خراب ہوئے؛ عمران خان

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے…

January 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?