Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلاول بھٹو کی نجکاری کی مخالفت:پی آئی اے، اسٹیل ملزکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلانےکا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بلاول بھٹو کی نجکاری کی مخالفت:پی آئی اے، اسٹیل ملزکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلانےکا مطالبہ
پاکستانکاروبار

بلاول بھٹو کی نجکاری کی مخالفت:پی آئی اے، اسٹیل ملزکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلانےکا مطالبہ

Published May 1, 2024
Tags: Featured اداروں کی نجکاری کرنے کے بجائے اسٹیل ملز کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت تھی اور ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا مطالبہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے کامیاب ہوئے
Share
SHARE

کراچی (ویب‌ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اور اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کرنے کے بجائے وفاقی حکومت سے انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا مطالبہ کردیا۔کراچی آرٹس کونسل میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ مزدوروں کا دن منارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، مزدوروں کو محنت کا صلہ ملنا چاہیے، مزدوروں کی محنت سے اشرافیہ پیسہ کماتی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے مزدوروں کے حقوق کے لیے اقدامات اٹھائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مزدوروں کے لیے ای و بی آئی جیسے اقدامات اٹھائے، پیپلزپارٹی نے مزدور مخالف پالیسیز اور مزدور مخالف قوانین کو ختم کیا۔

’سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے کامیاب ہوئے‘.
انہوں نے کہا ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) سمیت دیگر ان اداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت غور کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ مؤقف تھا، ہے اور رہے گا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے جو منصوبے ہیں، وہ کامیاب بھی ہوئے ہیں، وہ فعال بھی ہوئے ہیں اور ہم نے انہیں کامیاب بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ پی آئی اے کے بارے میں نجکاری کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اس سے بہتر یہ ہے کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کرے، وہ ان کے کچھ شیئرز ضرور بیچیں اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر اس ادارے کی ترقی کا بندوبست کریں، اس کا فائدہ پاکستان، اس کی معیشت کو ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جو ہم کرسکتے ہیں، ہم نے تھر کول میں ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے وہ کام کیا جس میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں ناکام رہیں۔

’اسٹیل ملز کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت تھی اور ہے‘.
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ ہمارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نظام کو بہت پسند کرتے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ ہم ان کو سمجھائیں، اس بات پر ان کو منائیں کہ آپ نجکاری کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی طرف بڑھیں تاکہ ہم اس ادارے کو فعال بھی کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت تھی اور ہے، ہم سمھتے ہیں کہ حکومت سندھ کی مرضی کے بغیر اس ادارے کے بارے میں فیصلے نہیں کرنے چاہییں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میری اسٹیل ملز کے حوالے سے یہ رائے ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ بیٹھے اور ہم سمجھتے ہیں نجکاری سے بہتر یہ ہے کہ اگر وفاقی حکومت کو اسٹیل ملز نہیں چاہیے تو حکومت سندھ خرید لے گی، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسے ان سے بہتر چلائیں گے اور وہاں کے مزدروں کا خیال رکھیں گے۔

TAGGED:Featuredاداروں کی نجکاری کرنے کے بجائےاسٹیل ملز کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت تھی اور ہےپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا مطالبہپی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداریسندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے کامیاب ہوئے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین جسم میں خون جمنے کی سنگین بیماری کا سبب، کمپنی کابرطانوی عدالت میں اعتراف
Next Article کچھ لوگ جیل بھیجنا پڑیں تو بھیجیں، دکانوں پرٹیکس نہیں لگا تو سب بیکارہے: مفتاح اسماعیل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیل کی دیر البلح میں گولا باری، غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی بند

(ویب ڈیسک ):اسرائیلی فوج کی جانب سے دیر البلح میں صبح سے گولا باری کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا…

February 29, 2024
کھیل

سڈنی ٹیسٹ؛ پاکستانی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو، 68 رنز پر7 وکٹیں گرگئیں

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک): سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار…

January 5, 2024
پاکستاندلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

یومِ آزادی پاکستان پرگوگل کا دریائے سندھ کی’بلائنڈ ڈولفن‘ کا نیا ڈوڈل پیش

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان…

August 14, 2023
انٹرٹینمنٹ

بیٹے کی شادی: سنی دیول اور دھرمیندرا کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں…

June 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?