Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئینی ترامیم نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والےحالات پھر شاید کسی کے کنٹرول میں نہ رہیں، بلاول
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آئینی ترامیم نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والےحالات پھر شاید کسی کے کنٹرول میں نہ رہیں، بلاول
پاکستان

آئینی ترامیم نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والےحالات پھر شاید کسی کے کنٹرول میں نہ رہیں، بلاول

Published October 2, 2024
Tags: Featured آئینی ترامیم کے معاملے ترامیم 25 اکتوبر سے پہلے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری عمران خان کے ملٹری ٹرائل کے حق
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے آئینی ترامیم کے معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ترامیم 25 اکتوبر سے پہلے ہوجائیں تو معاملہ پرامن طور پر حل ہوجائے گا۔چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کی، اس دوران ان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ عمران خان کے ملٹری ٹرائل کے حق میں ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ابھی تو دیکھنا ہے کہ شواہد کیا ہیں، ویسے بھی صدارتی معافی کا اختیار ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سزائے موت کے خلاف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سے پوچھا گیا کہ کیا مجوزہ آئینی ترامیم کی ڈیڈ لائن 25 اکتوبر تک ہے تو ان کا کہنا تھا کہ 25 اکتوبر سے پہلے ترامیم ہوجائیں تو معاملہ پر امن طور پر حل ہوجائے گا، بعد میں بھی ہوسکتی ہیں لیکن پھر آمنے سامنے کی صورت حال ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کے معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے، اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، اس وقت آئینی عدالت کے حوالے سے متحرک ہونے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی بہت تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں، ہمارا تو 2006 کا مطالبہ ہے اور یہ ہمارے منشور کا بھی حصہ ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عدلیہ نے جو کیا اس کی ٹائمنگ پر کیوں بات نہیں ہو رہی ہے، جس طرح مخصوص نشستوں پر حکم امتناع جاری کیا گیا اس کی ٹائمنگ پر بات کیوں نہیں کی جاتی، جب 14 ستمبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس ہونا تھا اس وقت ہفتے والے دن ججوں کی 4 صفحات کی وضاحت کی ٹائمنگ پر سوال کیوں نہیں کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے سربراہ کی مدت تین سال ہوگی جبکہ فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں نہیں ہیں، وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا جواز سپریم کورٹ کی اپنی ماضی کی تاریخ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی بدامنی کیس 2011 سے اب تک چل رہا ہے، کبھی اس میں سے واٹر کمیشن بن جاتا ہے اور واٹر کمیشن وہاں بھی جاتا ہے جہاں پانی ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی بدامنی کیس کو بہانہ بنا کر عدلیہ نے ہمارا بلدیاتی نظام ہی متاثر کردیا، کیا بدامنی صرف کراچی میں ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کون بنے گا آرمی چیف اور کون نہیں بنے گا، یہ کھیل کھیلا گیا، 9 مئی کے واقعات بغاوت کے قریب ترین تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والے حالات پھر شاید کسی کے کنٹرول میں نہ رہیں، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے مارشل لا کا راستہ روکا گیا۔

TAGGED:Featuredآئینی ترامیم کے معاملےترامیم 25 اکتوبر سے پہلےچیئرمین بلاول بھٹوزرداریعمران خان کے ملٹری ٹرائل کے حق
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا گیا، وزیراعلیٰ سندھ
Next Article ‘دیکھتے ہیں کیسے ہمارے خلاف فیصلہ دیتے ہیں’، پی ٹی آئی ورکرکی دوران سماعت ججزکو دھمکی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکا:سمندری طوفان بیرل نےٹیکساس،لوزیانا اور کیریبین میں تباہی مچادی،لاکھوں لوگ متاثر

ٹیکساس (ویب ڈیسک): سمندری طوفان بیرل نے امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 7 افراد…

July 9, 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکاری کیساتھ گلوکاری:پرینیتی چوپڑا کا فلم چمکیلا میں 15 گانے گانے کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک): اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی نام بنانے والی پرینیتی چوپڑا نے فلم چمکیلا میں 15 گانے…

February 27, 2024
دنیا

اقوام متحدہ کے سربراہ نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا…

April 18, 2024
کھیل

فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی بنیں گے پنجاب کے نگران وزیر

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان…

January 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?