Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
کھیل

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

Published May 2, 2024
Tags: Featured حسن علی کا انتخاب ان کے وسیع تجربے سے سلمان علی آغا نے خود کو ایک ورسٹائل کرکٹر ک کپتان بابراعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف،
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف، وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کیا، فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر حسن علی اور سلمان علی آغا کو 18 رکنی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ کیویز کیخلاف حالیہ ہوم سیریز کے 17 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں سے جو 2 کھلاڑی اس 18 رکنی ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے ان میں اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ بولر زمان خان شامل ہیں۔

حارث رؤف اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں حصہ نہیں لے پائے تھے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر محمد عرفان خان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نگل کی وجہ سے لاہور میں ہونے والے دونوں ٹی20 میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟

ان چاروں کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ منگل کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیا گیا جس میں نمایاں بہتری دکھائی دی ہے۔ اسی پیش رفت سے پی سی بی میڈیکل پینل اور ٹیم مینجمنٹ کو یہ اعتماد اور حوصلہ ملا کہ ان کرکٹرز کو سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے۔

سلمان علی آغا نے خود کو ایک ورسٹائل کرکٹر کے طور پر ثابت کیا ہے۔ وہ جارحانہ مڈل آرڈر بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ میں ماہر ہیں۔ ان کی شمولیت سے ابرار احمد، افتخار احمد، عماد وسیم اور شاداب خان کے ساتھ پاکستان کے اسپن بولنگ کے شعبے کو تقویت ملتی ہے۔

حسن علی کا انتخاب ان کے وسیع تجربے سے تعلق رکھتا ہے وہ 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں اور دو طرفہ سیریز اور آئی سی سی ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 میں انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ ان دنوں وہ انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ

قومی سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس اسکواڈ کو تیار کرنا ایک مشکل کام تھا جس کا سبب غیرمعمولی ٹیلنٹ کا دستیاب ہونا ہے۔ مکمل غور و خوض اور کرکٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ہم نے ان 18 کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی ہے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب اور عثمان خان کی شکل میں ایک مضبوط ٹاپ آرڈر موجود ہے۔ اعظم خان، افتخار احمد اور محمد عرفان خان کے ساتھ ایک موثر مڈل آرڈر موجود ہے جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور سلمان علی آغا ورسٹائل آل راؤنڈرز ہیں ۔ پیس بیٹری محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے اور ابرار احمد کی اسپن صلاحیت بھی اسکواڈ کا حصہ ہے۔

ٹیم لاہور میں 4 سے 6 مئی تک تین روزہ تربیتی کیمپ کے بعد 7 مئی کو ڈبلن کے لیے روانہ ہوگی۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا 18 رکنی اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، محمد عامر ، محمد رضوان، محمد عرفان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

TAGGED:Featuredحسن علی کا انتخاب ان کے وسیع تجربے سےسلمان علی آغا نے خود کو ایک ورسٹائل کرکٹر ککپتان بابراعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف،
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چین میں شدید بارشیں، ایکسپریس وے بیٹھنے سے 23 گاڑیاں نیچے جاگریں، 36 افراد ہلاک
Next Article مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: رانا ثنا اللہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پنجاب کےکچے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ، 12 اہلکار شہید، جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، بدلہ ضرور لیں گے: آئی جی پنجاب

رحیم یار خان(ویب ڈیسک): رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں…

August 23, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب نےشارٹس کی مدت 3 منٹ تک بڑھادی

کیلیفورنیا (ٹیک ڈیسک): یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت…

October 5, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

بھارتی خلائی مشن ’چندریان 3‘ چاند کے مدار میں‌داخل، تصاویر جاری

نیو دہلی (ٹیک ڈیسک): بھارتی خلائی مشن ’چندریان 3‘ نے چاند کی پہلی تصاویر جاری کی ہیں، یہ خلائی جہاز…

August 10, 2023
کھیل

کرکٹ الیکشن میں اندھا پیسا چلتا ہے، راشد لطیف کرکٹ میں سیاسی عمل دخل پر پھٹ پڑے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کرکٹ میں سیاسی عمل دخل پر پھٹ پڑے۔سوشل میڈیا پر…

June 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?