Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فلوریڈا: پولیس افسر نے فائرنگ کرکے سیاہ فام فوجی اہلکار کو قتل کردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > فلوریڈا: پولیس افسر نے فائرنگ کرکے سیاہ فام فوجی اہلکار کو قتل کردیا
دنیا

فلوریڈا: پولیس افسر نے فائرنگ کرکے سیاہ فام فوجی اہلکار کو قتل کردیا

Published May 10, 2024
Tags: Featured انہوں نے کہا کہ اہلکار کو انتظامی رخصت بھیج دیا گیا ہے جب کہ فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف اوکالوسا کاؤنٹی کے عہدیدار ایرک ایڈن نے ایک بیان میں متاثرہ خاندان کی نمائندگی کرنے والے وکیل کی جانب سے جاری بیان میں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس افسر نے فائرنگ کرکے سیاہ فام فوجی اہلکار کو قتل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق فلوریڈا کاؤنٹی کے حکام نے اہلکار کی جانب سے سیاہ فام ایئر فورس اہلکار پر اس کے اپنے اپارٹمنٹ میں فائرنگ کے واقعے کی جسم پر لگے کیمرے سے بنی ویڈیو جاری کردی ہے۔

مقتول 23 سالہ روجر فورٹسن کے اہل خانہ نے اصرار کیا کہ پولیس اہلکار جو کہ ایک گھریلو تشدد سے متعلق شکایت کی تفتیش کر رہا تھا، اس نے 3 مئی کو غلط دروازے پر دستک دی۔

ویڈیو میں مقتول کو دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس نے ایک ہینڈ گن پکڑی ہوئی تھی جسے اس نے نیچے کیا ہوا تھا، پولیس اہلکار نے فوری طور پر قریب سے اس پر متعدد گولیاں چلا دیں، روجر فورٹسن بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

متاثرہ خاندان کی نمائندگی کرنے والے وکیل کی جانب سے جاری بیان میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ بہت پریشان کن بات ہے کہ پولیس اہلکار نے کوئی زبانی ہدایت نہیں دی اور دروازہ کھلتے ہی متعدد گولیاں چلادیں اور روجر کو قتل کردیا۔

خاندان کے بیان میں کہا گیا کہ ’ہم اس بات پر قائم ہیں کہ پولیس کے پاس اپارٹمنٹ کا پتا غلط تھا، روجرفورسٹن اپنی دوست کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھا جو فائرنگ کی وجہ بنی اور اپارٹمنٹ میں کوئی اور نہیں تھا‘۔

اوکالوسا کاؤنٹی کے عہدیدار ایرک ایڈن نے ایک بیان میں کہا کہ نامعلوم پولیس اہلکار ایک موصول شکایت پر کام کر رہا تھا جب کہ اس کا ایک مسلح شخص سے سامنا ہوا اور فائرنگ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اہلکار کو انتظامی رخصت بھیج دیا گیا ہے جب کہ فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف لا انفورسمنٹ تحقیقات کر رہا ہے اور اسٹیٹ اٹارنی آفس آزادانہ جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے جمعرات کو ویڈیو جاری کرنے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ’اس وقت ہم صرف انتا جانتے ہیں کہ اہلکار نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار اپنے بارے میں کہا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ اہلکار نے صحیح دروازہ کھٹکھٹایا، اس نے گیٹ میں سے دیکھنے کے لیے موجود سوراخ کو بند نہیں کیا، نہ اس نے کسی دوسری طرح سے باہر دیکھنے کا راستہ روکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جب روجر فورٹسن گن ہاتھ میں لے کر گیٹ کھولنے کے لیے آیا تو اسے معلوم تھا کہ قانون نافذ کرنے والا اہلکار دروازے پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’باڈی کیمرا ویڈیو میں اہلکار کو دو بار یہ کہتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہے کہ ’شیرف آفس، دروازہ کھولیں‘۔

اب تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ فائرنگ والے دن کس نے اور کیوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو طلب کیا تھا۔

TAGGED:Featuredانہوں نے کہا کہ اہلکار کو انتظامی رخصت بھیج دیا گیا ہے جب کہ فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آفاوکالوسا کاؤنٹی کے عہدیدار ایرک ایڈن نے ایک بیان میںمتاثرہ خاندان کی نمائندگی کرنے والے وکیل کی جانب سے جاری بیان میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی
Next Article چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ ابیہا سعید نے جیت لی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ابیہا سعید نے اپنی بڑی بہن کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو اسٹروک کے فرق سے شکست…

March 1, 2024
پاکستان

عمران خان بہتر سہولیات والے ہائی سیکورٹی سیل نمبر 2 منتقل

اٹک (ویب ڈیسک): توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا پانے والے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان…

August 7, 2023
پاکستانکاروبار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)…

April 16, 2024
پاکستانکھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی:کھلاڑیوں میں‌کوآرڈینیشن کا فقدان تھا؛سینیئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر…

June 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?