Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان پر حملہ کرنے کی صورت میں بھارت کی امریکی حمایت پر ایٹمی خطرے کا انتباہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > پاکستان پر حملہ کرنے کی صورت میں بھارت کی امریکی حمایت پر ایٹمی خطرے کا انتباہ
دنیا

پاکستان پر حملہ کرنے کی صورت میں بھارت کی امریکی حمایت پر ایٹمی خطرے کا انتباہ

Published May 15, 2024
Tags: Featured پاکستان میں سابق امریکی سفیر پیٹرسن نے بتایا کہ امریکی پالیسی سازوں نے افغانستان دوسرا آپشن کا مطلب ٹرمپ انتظامیہ کی ابتدائی پالیسیوں کی رپورٹ کے مصنفین میں سفیر این پیٹرسن، ڈاکٹر ٹریسیا بیکن
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں پاکستان پر حملہ کرنے کی صورت میں بھارت کی امریکی حمایت پر کشیدگی میں خطرناک اضافہ اور ایٹمی خطرے سے خبر دار کردیا۔

نجات نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر امریکی سفارت کاروں اور اسکالرز کے ایک گروپ کی طرف سے کی جانے والی اس تحقیقی رپورٹ میں مصنفین نے امریکی پالیسی سازوں پر زور دیا کہ ’یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بھارتی حکومت کو پاکستان اور افغانستان میں فوجی کارروائی کی اجازت دینا مزید کشیدگی اور تنازعات کا باعث بن سکتا ہے، اس سے بھارت کی توجہ بحرالکاہل خطے میں چین کا مقابلہ کرنے سے ہٹ سکتی ہے۔‘

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ صورتحال مزید بگڑنے سے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد چین کی شمولیت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں امریکا بھی کردار ادا کرسکتا ہے اور ممکنہ طور پر جغرافیائی سیاست میں ایک بڑے عالمی بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مصنفین میں سفیر این پیٹرسن، ڈاکٹر ٹریسیا بیکن، سفیر مائیکل پی میک کینلے، ڈاکٹر جوشوا وائٹ، اور ڈاکٹر برائن فنوکین شامل ہیں۔

پاکستان میں سابق امریکی سفیر پیٹرسن نے بتایا کہ امریکی پالیسی سازوں نے افغانستان سے انخلا کے بعد جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی پر توجہ کم کر دی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں باہمی تعلقات کے امکانات کو تسلیم کیا گیا ہے، دونوں ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں، کیونکہ پاکستان میں شہریوں، سیکورٹی فورسز اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے والے متعدد حملوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے امریکا اور دیگر ممالک تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ امریکا کے پاس پاکستان کے حوالے سے دو آپشن ہیں، پہلا آپشن یہ ہوسکتا ہے کہ افغانستان اور پاکستان سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا ہے جبکہ ساتھ ہی پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ بھارت کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروپوں کی حمایت کی حوصلہ شکنی کرے۔

دوسرا آپشن یہ ہے کہ امریکی حکومت بھارت مخالف دہشت گرد گروپوں سمیت دیگر خطرات کے خلاف پاکستانی کارروائی پر مجبور کرنے کے لیے ایک طریقہ اپنا سکتی ہے۔

پہلا آپشن جس میں محتاط دباؤ کے ساتھ تعاون شامل ہے، کو خطے کے جغرافیہ اور پاکستان کی بھارت مخالف گروہوں کی حمایت کی تاریخ کی وجہ سے عملی سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور وسطی ایشیا میں امریکا فوجی کی عدم موجودگی کے باعث افغانستان تک رسائی کے لیے پاکستانی زمینی راستے اور فضائی حدود اہم ہیں۔ لہٰذا دہشت گردی سے لڑنے کا کوئی بھی منصوبہ جو پاکستان کو نظر انداز کرتا ہے ان لاجسٹک مسائل کی وجہ سے کام کرنا مشکل ہوگا۔

دوسرا آپشن کا مطلب ٹرمپ انتظامیہ کی ابتدائی پالیسیوں کی طرح پاکستان کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع کرنا ہوگا، تاہم یہ نقطہ نظر جغرافیائی رکاوٹوں کو دور نہیں کرسکتا اور افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی مدد نہیں کر سکتا، پاکستان بین الاقوامی خطرات پر تعاون سے انکار اور اپنی فضائی حدود بند کر کے جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔

TAGGED:Featuredپاکستان میں سابق امریکی سفیر پیٹرسن نے بتایا کہ امریکی پالیسی سازوں نے افغانستاندوسرا آپشن کا مطلب ٹرمپ انتظامیہ کی ابتدائی پالیسیوں کیرپورٹ کے مصنفین میں سفیر این پیٹرسن، ڈاکٹر ٹریسیا بیکن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی
Next Article کراچی: عدالتوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی خراب سروس: سندھ ہائی کورٹ کا پی ٹی اے سے جواب طلب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی عہدیدار کو ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ نہیں کرایا جائے گا؛ عباس عراقچی

تہران (ویب ڈیسک): عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا عہدیدار مذاکرات کے لیے آج ایران پہنچے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی…

August 11, 2025
پاکستان

چیف جسٹس ایکشن لیں،عوام سمجھے کہ عدلیہ ہمیں بچائے گی،عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی نگران حکومت پر الزامات…

February 26, 2023
کھیل

چوتھا ون ڈے : پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

(ویب ڈیسک): پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم…

May 5, 2023
دنیا

تنخواہ میں گزارہ مشکل: برطانیہ میں اساتذہ اور ٹرید یونینز آج ہڑتال پر

لندن (ویب ڈیسک): تنخواہ میں ملازمین کا گزارہ کرنا مشکل ہو گیا، برطانیہ میں اساتذہ اور ٹرید یونینز آج بڑی…

February 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?