Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سیاسی اخلاقیات کا قحط:امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی لگادی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سیاسی اخلاقیات کا قحط:امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی لگادی
پاکستانتازہ ترین

سیاسی اخلاقیات کا قحط:امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی لگادی

Published May 15, 2024
Tags: Featured اپنی رہائش گاہ کے پی کے ہاؤس آنے پر پابندی گورنر خیبر پختونخوا گورنر کا سامان بھی نکال دیا گیا وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور
Share
SHARE

پشاور(ویب‌ڈیسک): گورنر خیبر پختونخوا کے اپنی رہائش گاہ کے پی کے ہاؤس آنے پر پابندی لگادی گئی۔وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ’’خیبر پختونخوا ہاؤس‘‘اسلام آباد آنے پر پابندی لگادی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر کی رہائش گاہ اپنی تحویل میں لے لی ہے، جس کے بعد وہاں سے گورنر کا سامان بھی نکال دیا گیا ہے۔ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اب ’’خیبر پختونخوا ہاؤس‘‘ میں اپنی انیکسی استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے متعلقہ عملے کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کے پی کے ہاؤس میں گورنر کے لیے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ خیبر پختون خوا کابینہ میں وزرا اور ارکان اسمبلی کے لیے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا۔ گورنر انیکسی فی الحال ارکان صوبائی اسمبلی اور وزرا استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے۔ گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں اور دل نہ ہاریں، سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی ایم پی اے کی طرح کے پی ہاؤس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، ان کے لیے اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔

دریں اثنا گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ہاؤس میں گورنر کی انیکسی کو بند کرنا غیر آئینی ہے۔ میں گورنر ہاؤس میں کسی وزیر اعلیٰ کی آمد پر پابندی نہیں لگاؤں گا۔ سیاسی جنگیں سیاسی میدان میں لڑیں گے۔

واضح رہے کہ گورنر اور وزیراعلیٰ پختونخوا کے درمیان اختلافات اور لفظی جنگ ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کے بعد اب عملی اقدامات میں تبدیل ہو چکی ہے اور اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ’’خیبر پختونخوا ہاؤس‘‘اسلام آباد آنے پر پابندی لگادی ہے۔

TAGGED:Featuredاپنی رہائش گاہ کے پی کے ہاؤس آنے پر پابندیگورنر خیبر پختونخواگورنر کا سامان بھی نکال دیا گیاوزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
Next Article پراپرٹی لیکس کی دنیا میں نیا دھماکہ: دبئی میں اثاثے بنانیوالوں میں بھارتی پہلے، پاکستانی دوسرے نمبر پر ، جبکہ امریکی برطانوی، ایرانی پاسدارن، حزب اللہ اور یمنی حوثی بھی شامل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

چاند زمین سےدور ہورہا ہے، مستقبل میں25 گھنٹوں کا دن ہوگا، امریکی سائنسدانوں کی پیشگوئی

وسکونسین - امریکا (ٹیک‌ڈیسک): زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے مگر یہ بتدریج 25 گھنٹوں کا…

August 5, 2024
دنیا

بھارتی انتہاپسند تنظیم شیوسینا کےرہنما فیس بک لائیو کے دوران قتل

نئی دہلی(ویب ڈیسک): بھارت میں شیوسینا کے رہنما کو فیس بک لائیو کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا…

February 10, 2024
پاکستان

اختر مینگل کا نواز شریف کو خط : “آپ لوگوں نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا”

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما سردار اختر مینگل کی جانب سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ…

August 13, 2023
کھیل

ذکا اشرف کا مین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ معاوضےکو دگنا کرنےکا اعلان

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اعلان کیا ہے…

August 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?