Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
پاکستانکاروبار

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی

Published May 15, 2024
Tags: Featured بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی جائزہ مشن کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے، جس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھے گا، جس کے تحت کم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام سلیبز کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ ہے۔ 51 سے 100 یونٹ والے صارفین کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ ہے۔

بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے متوقع ہے۔

علاوہ ازیں تیسرے روز جاری مذاکرات میں ایف بی آر ریفارمز،ایکسچینج مارکیٹ ریفارمز سمیت دیگر امور زیر غور ہیں۔ اس دوران آئی ایم ایف حکام کو بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنیوں کو سبسڈریز کی ایکسچینج کمپنیوں میں انضمام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نئے ویلیو ایشن متعارف کروانے اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سمیت پوائنٹ آف سیل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

TAGGED:Featuredبجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگیجائزہ مشن کے پاکستان کے ساتھ مذاکراتحکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: عدالتوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی خراب سروس: سندھ ہائی کورٹ کا پی ٹی اے سے جواب طلب
Next Article سیاسی اخلاقیات کا قحط:امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی لگادی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی والدہ میری فین ہیں اورمیں خود سلمان کا فین ہوں؛ بہروز سبزواری

کراچی (شوبز ڈیسک): سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ لیجنڈ اداکار اور کامیڈین…

August 7, 2023
پاکستان

اسٹبلشمنٹ آئین سے کھلواڑ کرتی ہے،فوج اور ایجنسیوں کو سیاست سےتوبہ کرنا ہوگی؛ اچکزئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کچھ لوگ 22 کروڑ…

March 1, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سندھ: کار اور موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ

کراچی (ٹیک ڈیسک): سندھ میں کاروں اور موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر…

October 13, 2023
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز سے ملاقات پر قیاس آرائیاں پھیل گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے…

May 21, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?