Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: علی امین گنڈاپور کا کل تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالنے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > علی امین گنڈاپور کا کل تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالنے کا اعلان
پاکستان

علی امین گنڈاپور کا کل تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالنے کا اعلان

Published May 15, 2024
Tags: Featured خیبرپختونخوامیں بجلی چوری ہوتی ہوگی لیکن عوام کو چور نہیں کہیں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ میرا آپ نے 1510 ارب روپے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ’غیر اعلانیہ، ظالمانہ‘ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کل تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کی صورت میں گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے صوبے میں ’غیراعلانیہ، ظالمانہ‘ لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو آج رات تک شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ اس نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کل سے اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو کل سے گریڈ اسٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات حل نہ ہوئے کل بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی (پیسکو) چیف آفس جائیں گے اور جو بٹن آپ کے پاس ہے، اس کا استعمال ہم خود کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پخونخوا نے بجلی بحران کے حوالے سے کہا تھا کہ ہماری ترجیح صوبے میں موجود توانائی کا بحران ہے، اس کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے، ہمارا صوبہ سستی بجلی بنا کر وفاق کو دے رہا ہے، اس کے بعد مہنگی بجلی ہمارے لوگوں کو دی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا تھا کہ اس کے با وجود بد ترین لوڈشیڈنگ ہمارے صوبے پر مسلط کی جا رہی ہے، اگر اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی نا انصافی پر ہم خاموش رہیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اس وقت 450 ارب سے زیادہ واپڈا کا خسارہ ہے، 110 ارب روپے کا خسارہ ہمارے صوبے کی مد میں ہے، لائن لاسسز کے خسارے کا ذمے دار یہ سسٹم ہے، عمران خان نے صرف ساڑھے تین سال حکومت کی، باقی یہ پارٹیاں براجمان رہیں، انہوں نے سسٹم ٹھیک کیوں نہیں کیا، اس کے ذمے دار یہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ ہمارا 110 ارب روپے کا خسارہ ہے، میرے عوام کو چور نہ کہا جائے، میرے عوام انضمام، امن و امان ، حالات اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے مجبور ہیں، بجلی کی چوری واپڈا ہی کراتی ہے اور اس میں کچھ لوگ مجبوری کی وجہ ملوث ہیں تو میں بلکل برداشت نہیں کروں گا کہ میرے لوگوں کو چور کہا جائے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ میرا آپ نے 1510 ارب روپے دینا ہے جو واجب الادا ہے، ان میں سے 110 ارب روپے کاٹ لیں، جب تک میں اپنا سسٹم ٹھیک کرتا ہوں، اپنے لوگوں کو اعتماد میں لیتا ہوں، میٹر لگواتا ہوں، آپ کو پیسوں سے مطلب ہے، پیسے لیں، میں اپنے لوگوں کو ریلیف دے رہا ہوں تو آپ کو کیا تکلیف ہے، آپ کو یہ بات ماننی پڑے گی، میں اس طرح کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کروں گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ اگر آپ بات نہیں مانتے تو پھر آپ ذاتیات کر رہے ہیں، پھر آپ سیاسی بنیاد پر ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں، تو پھر میں نہیں چھوڑوں گا، پھر میں کوئی ایسا اقدام اٹھاؤں گا تو پھر تکلیف کا اندازہ سب کو ہوگا کہ بجلی نہیں ہوتی تو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 65 روپے فی یونٹ ہے مگر بجلی نہیں مل رہی، پی ٹی آئی دور میں 15 روپے فی یونٹ تھا، بجلی مل رہی تھی، خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا کے عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے، مطالبہ ہے خیبرپختونخوا کو اس کا مکمل حق دیا جائے۔

خیبرپختونخوامیں بجلی چوری ہوتی ہوگی لیکن عوام کو چور نہیں کہیں، میرے صوبے کے عوام کو چور نہ کہیں، ایسی گفتگو برداشت نہیں کروں گا، میرے صوبے کی پوری بجلی دیں، اس کے بعد چوری ہو تو بات کریں۔

TAGGED:Featuredخیبرپختونخوامیں بجلی چوری ہوتی ہوگی لیکن عوام کو چور نہیں کہیںعلی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ میرا آپ نے 1510 ارب روپے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تصاویر: اپنی آبائی زمینوں پر واپسی کے منتظر فلسطینی آج یوم نکبہ منارہے ہیں
Next Article پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈکااعلان، شاہین،سرفراز بھی شامل

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جب کہ فاسٹ…

June 17, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ کا کام پنچایت نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، سپریم کورٹ…

April 26, 2023
دنیا

بنکاک ائیرپورٹ:جانوروں کی بھارت اسمگلنگ ناکام،ریڈ پانڈا،سانپ، چھپکلی سمیت 87 جانوربرآمد

بنکاک (ویب ڈیسک): بنکاک میں کسٹم حکام نے جانوروں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کسٹم حکام…

March 7, 2024
پاکستانکاروبار

ڈالر پھر287 روپےکا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

کراچی (ویب ڈیسک): ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اسٹاک…

November 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?