Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کرغزستان میں ہنگامہ آرائی: پاکستانی طلباء پر تشدد، کرغز ناظم الامور ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب، شہباز شریف کاکرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کرغزستان میں ہنگامہ آرائی: پاکستانی طلباء پر تشدد، کرغز ناظم الامور ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب، شہباز شریف کاکرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ
پاکستاندنیا

کرغزستان میں ہنگامہ آرائی: پاکستانی طلباء پر تشدد، کرغز ناظم الامور ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب، شہباز شریف کاکرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

Published May 18, 2024
Tags: پاکستانی طلبہ گھروں پر رہیں حملوں میں 3 پاکستانی طالب علموں کی ہلاکت ہو چکی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہنگامہ آرائی وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستان کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ
Share
SHARE

بشکیک- کرغزستان (ویب ڈیسک): کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے طلبہ وطالبات اور دیگر شہریوں کیلئے رابطہ نمبر جاری کر دیے۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں 00996555554476 اور00996507567667 پر رابطہ کریں۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر اور ان کی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے، فراہم کردہ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے طلباء کے ساتھ پیش آنے والے پرتشدد واقعات پر اسلام آباد میں تعینات کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو مکمل مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر اور ان کی ٹیم نے اب تک طلبا اور ان کی فیملیزکی سینکڑوں ٹیلی فون کالز کا جواب دیا ہے، کالز ٹریفک زیادہ ہونےسے نمبرز پر رابطہ نہ ہو سکے تو میسیج یا واٹس ایپ میسیج کر دیں۔

دوسری جانب کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر علی ضیغم نے کہاکہ حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پر رہیں، مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں، تمام پاکستانی طلباء کی حفاظت یقینی بنانےکےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلبہ بھی ہنگاموں کی زد میں آگئے اور مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں 3 پاکستانی طالب علموں کی ہلاکت ہو چکی ہے تاہم میڈیا ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کر سکتا۔

مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے خصو صی گفتگو میں پاکستانی طلبہ نے کہا کہ ہاسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے، طلبہ نے پاکستان سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے۔

پاکستان نے کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے طلباء کے ساتھ پیش آنے والے پرتشدد واقعات پر اسلام آباد میں تعینات کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ اعزاز خان نے کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں کرغزستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کے خلاف واقعات کی رپورٹس پر حکومت پاکستان کی گہری تشویش سےآگاہ کیا گیا۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان کرغز حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے، کرغز حکام نے بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ کے خلاف تشددکے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔

حکام وزارت خارجہ کا بتانا ہے کہ کرغز حکام نے معاملے کی انکوائری کرانے اور قصورواروں کو سزا دینےکا وعدہ بھی کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے نے ہنگامی ہیلپ لائن کھول دی ہیں، سفارتخانے نے طلباء اور ان کے اہلخانہ کے سوالات کے جوابات دیے ہیں، سفیر حسن علی ضیغم اعلیٰ کرغز حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کرغز وزارت صحت کے مطابق 4 پاکستانیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کر دیاگیا، ایک پاکستانی جبڑے کی چوٹ کے باعث زیر علاج ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا حکومت پاکستان دنیا بھر میں اپنے م وطنوں کے تحفظ اور سلامتی کے معاملےکوبہت سنجیدگی سے لیتی ہے، جس پر کرغزستان کے ناظم الامور کا کہنا تھا کرغز حکومت کو پاکستانی طلباء اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں، حکومت پاکستان ہم وطنوں کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ کو صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو مکمل مدد اور سہولت فراہم کرنے کا کہا ہے۔

یاد رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مصری اور کرغز طلباء کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد بڑی تعداد میں بلوائیوں نے پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ و طالبات کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے اور 3 طالبعلموں کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو مکمل مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ہاسٹلز کا دورہ کرکے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستانی سفارت خانہ زخمی طلباء کی معاونت کررہا ہے۔

وزیراعظم نے سفیر کو طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے، بروقت معلومات فراہم کرنے، زخمی طلباء کو ہرقسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے اوروطن واپس آنے کے خواش مند زخمی طلباء کی فوری واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

TAGGED:پاکستانی طلبہ گھروں پر رہیںحملوں میں 3 پاکستانی طالب علموں کی ہلاکت ہو چکیکرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہنگامہ آرائیوزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستان کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ ہائیکورٹ کا موئن جو دڑو تہذیب کی روایت کے مطابق کراچی میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم
Next Article ایک ماہ میں‌پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 31 کروڑ ڈالرز کا اضافہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

نائیجیریا: 50 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ؛81 افراد ہلاک

ابوجہ (ویب ڈیسک): نائیجیریا کی ریاست یوبے میں خودکار اسلحہ سے لیس 50 سے زائد افراد نے ایک گاؤں پر…

September 4, 2024
دنیا

کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر بم حملہ

اوٹاوا (ویب ڈیسک): کینیڈا کے شہر مونٹریال میں واقع ایک یہودی کمیونیٹی سینٹر پر نامعلوم حملہ آوروں نے کھڑکی سے…

November 28, 2023
پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل: سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں پر تیسری سماعت…

June 26, 2023
پاکستانتازہ ترین

پشاور: پولیس کا شہری پر ہاکی سے تشدد، ویڈیو وائرل

پشاور (ویب ڈیسک): پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے شہری پر تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو…

March 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?