Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹک ٹاک نے ایک اور بچے کی جان لے لی: کراچی کےکال سینٹر میں نوجوان سے ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ٹک ٹاک نے ایک اور بچے کی جان لے لی: کراچی کےکال سینٹر میں نوجوان سے ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی
انٹرٹینمنٹپاکستان

ٹک ٹاک نے ایک اور بچے کی جان لے لی: کراچی کےکال سینٹر میں نوجوان سے ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی

Published May 18, 2024
Tags: Featured فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے کال سینٹر واقعہ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پیش آیا
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے کال سینٹر میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا، واقعہ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پیش آیا جس کا مقدمہ لیاقت آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں واقع کال سینٹر میں فائرنگ سے نوجوان عبداللہ کی ہلاکت کا مقدمہ والد محمد علی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق میرا بیٹا پیپر دینے کے بعد ساڑھے 12 بجے گھر آیا اور پھر ظہر کی نماز پڑھنے کے لیے نکلا لیکن واپس گھر نہیں آیا، ہم اس کے کال سینٹر پہنچے تو وہاں پولیس موجود تھی، ہمیں بتایا گیا کہ آپ کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کے والد نے الزام عائد کیا کہ میرے بیٹے کو کسی نے گولی مار کر قتل کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقتول عبداللہ کے دوست کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے کے گال پر ایک گولی لگی جب کہ پولیس نے کال سینٹر کے فرش سے پستول بھی برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی وسطی ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ کال سینٹر کے مالک حارث نے پولیس کو بتایا کہ پستول اس کا ہے، جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ گلستان جوہر میں اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے اور پستول انہوں نے اپنے دفتر کے کمرے میں رکھا تھا۔

لیاقت آباد کے کال سینٹرمیں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نجی ٹی وی چینل کو موصول ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج واقعے سے قبل اور واقعے کے بعد کال سینٹر کے باہر کی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جاں بحق نوجوان کال سینٹرمیں اپنے دوست کے ہمراہ داخل ہوا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول عبداللہ اپنے دوست کے ہمراہ کال سینٹر میں جانے کے لیے پیدل گلی میں آیا اور کچھ دیر کے بعد مقتول عبداللہ کے دوست کو کال سینٹر سے باہرنکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس نے نوجوان کی موت کو ٹک ٹاک ویڈیو کاشاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ کال سینٹر میں پستول اٹھا کر ویڈیو بنارہے تھے اور ویڈیوز بنانے کے دوران اچانک گولی چل گئی جس سے عبداللہ کی موت واقع ہوئی۔

TAGGED:Featuredفائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حلکراچی کے علاقے لیاقت آباد کے کال سینٹرواقعہ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پیش آیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کوسٹ گارڈز کی پسنی اور اوتھل میں کارروائی، 2052 کلو گرام چرس برآمد
Next Article بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی ایکشن فلم ’جوان‘ عید پر ریلیز نہیں ہوگی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی رواں سال جون میں یعنی بڑی عید پر…

March 16, 2023
دنیا

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ، وزیر دفاع، وزیر ماحولیات سمیت 9 افراد ہلاک

گھانا (ویب ڈیسک): افریقی ملک گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 وزرا…

August 6, 2025
دلچسپ و عجیب

زور سے چھینک آنے پر فٹبال کھلاڑی زخمی

چارلٹن(ویب ڈیسک ): انگلینڈ میں فٹ بال کے ایک کھلاڑی کو شدید چھینک کیوجہ سے زخمی ہونے کے بعد کھیل…

September 7, 2024
کاروبار

کوئٹہ: گودام پر چھاپہ ، 300 ٹن چینی اور بڑی مقدار میں آئل برآمد

کوئٹہ (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ نے سریاب روڈ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں چینی برآمد کرلی۔انتظامیہ کے مطابق…

September 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?