Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روکدے؛ عالمی عدالت کا فیصلہ آگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روکدے؛ عالمی عدالت کا فیصلہ آگیا
دنیا

اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روکدے؛ عالمی عدالت کا فیصلہ آگیا

Published May 24, 2024
Tags: Featured تاہم غزہ کے بعد اسرائیل نے رفح میں ایک بڑے فوجی آپریشن کا عندیہ دیا جس پر امریکا سمیت زہ میں جو کچھ کیا قانون کے مطابق کیا؛ اسرائیل کی عالمی عدالت میں ڈھٹائی فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت انصاف نے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): دی ہیگ: اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت آئی سی جے (International Court Of Justice) نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور بالخصوص رفح میں ملٹری آپریشن روکنے کے لیے جنوبی افریقا کے مقدمے کا آج فیصلہ سنا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے 7 مئی کو رفح میں ملٹری آپریشن شروع کیا جس کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عالمی عدالت کے صدر نواف سلام نے 2 کے مقابلے میں 13 کی اکثریت سے کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن فوری بند کرنے اور اس مقصد کے لیے اُٹھائے اقدامات سے ایک ماہ کے اندر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا۔
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو ہدایت دی کہ وہ اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو غزہ تک رسائی دے۔

قبل ازیں عالمی عدالت کے صدر نے فیصلہ سنانے کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی کارروائیوں سے غزہ شہر کا انفرا اسٹریکچر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

صدر نواف سلام نے مزید کہا کہ اس کے بعد جب غزہ سے لاکھوں افراد پناہ لینے رفح پہنچے تو اسرائیل نے وہاں بھی ملٹری آپریشن شروع کردیا۔ اس وقت رفح میں انسانی صورت حال نہایت تکلیف دہ ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اپنے اقدامات اور دلائل سے عدالت کو مطمئن نہیں کرسکا۔ اسرائیل نے گزشتہ فیصلے پر عمل درآمد کو بھی یقینی نہیں بنایا اور انسانی حقوق کی پاسداری سے متعلق ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کو ‘غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن بند کرنے’ کا حکم دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کی درخواست کر رکھی تھی۔

جنوبی افریقا نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے استدعا کی تھی کہ اسرائیل اب رفح کو بھی غزہ کی طرح تباہ کردینا چاہتا ہے۔ اسے روکا جائے۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے جنوری میں اسی قسم کے ایک مقدمے میں اسرائیل کو کارروائیاں روکنے سمیت جنگ کی ہولناکیوں کو کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات اُٹھانے کی ہدایات کی تھیں۔

تاہم غزہ کے بعد اسرائیل نے رفح میں ایک بڑے فوجی آپریشن کا عندیہ دیا جس پر امریکا سمیت اس کے اتحادیوں نے بھی اس آپریشن میں بڑے پیمانے پر معصوم جانوں کے نقصان پر خبردار کیا تھا۔

غزہ میں جو کچھ کیا قانون کے مطابق کیا؛ اسرائیل کی عالمی عدالت میں ڈھٹائی

اسرائیل نے اپنے اتحادیوں کی بھی نہ سنی اور رفح میں جہاں 20 لاکھ کے قریب پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کرلی۔

جس پر جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا اور اسرائیل کو غزہ و رفح میں فوجی کارروائی سے باز رکھنے اور پچھلے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسرائیل سے باز پرس کی استدعا کی تھی۔

اس مقدمے میں جنوبی افریقا کے وکلا نے غزہ میں اسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی کے اعداد و شمار پیش کیے جس کے جواب میں اسرائیلی وکلا نے ان اعداد و شمار کو حماس کی فراہم کردہ یک طرفہ رپورٹ قرار دیا تھا۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت انصاف نے سماعت ملتوی کردی تھی اور آج ہونے والی سماعت میں مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

TAGGED:Featuredتاہم غزہ کے بعد اسرائیل نے رفح میں ایک بڑے فوجی آپریشن کا عندیہ دیا جس پر امریکا سمیتزہ میں جو کچھ کیا قانون کے مطابق کیا؛ اسرائیل کی عالمی عدالت میں ڈھٹائیفریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت انصاف نے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا
Next Article کسی سے لڑائی نہیں چاہتے لیکن عدالتوں کا احترام نہیں تو ہم سے بھی توقع نہ رکھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سندھ کابینہ میں اختلافات، وزیر اعلیٰ اور وزیرصحت کے ایک دوسرے پر الزامات

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبائی نگران وزیر صحت کی جانب سے مداخلت…

November 10, 2023
پاکستان

قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا جس پر مزید غور کیلئے…

May 9, 2023
انٹرٹینمنٹ

متھن چکرورتی کی شوٹنگ سے واپسی پر طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

کولکتہ (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے گھر واپسی پر…

February 10, 2024
دنیا

مناسکِ حج کا آغاز ہوگیا، عازمینِ کی مِنیٰ آمد

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک): سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ روزمسجد الحرام میں لاکھوں عازمین حج نے…

June 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?