Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے اور یہ سیاسی فائدہ اٹھاسکیں: عطا تارڑ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے اور یہ سیاسی فائدہ اٹھاسکیں: عطا تارڑ
پاکستان

پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے اور یہ سیاسی فائدہ اٹھاسکیں: عطا تارڑ

Published May 27, 2024
Tags: Featured اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آپ (بانی پی ٹی آئی) کی آڈیو آئی تھی کہ سائفر سےکھیلنا ہے، عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں، یو اے ای نے 10 ارب ڈالر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوئی ہے،
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ مخصوص پروپیگنڈے کے تحت ملک کو 71ء والے حالات سے ملانے کی کوشش کی گئی جب کہ پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے اور یہ سیاسی فائدہ اٹھا سکیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آپ (بانی پی ٹی آئی) کی آڈیو آئی تھی کہ سائفر سےکھیلنا ہے، کیا قومی سلامتی اور پالیسی کھیلنے کے لیے ہوتی ہے، آپ نے دوست ممالک کے ساتھ کیا رویہ اپنایا، آپ کے کرتوت یہ ہیں اورآپ اپنے آپ کو شیخ مجیب سے ملارہے ہیں، آپ نےکبھی 1971 کی تاریخ پڑھی ہے ؟ مظلوم وہ ہوتا ہے جس نےکبھی 190 ملین پاؤنڈ کی چوری نہ کی ہو۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک کو ڈیفالٹ کی حد تک پہنچایا گیا، مخصوص سیاسی جماعت کے لوگوں نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا گیا،مخصوص پروپیگنڈے کے تحت ملک کو 71 والے حالات سے ملانے کی کوشش کی گئی، اقتدار کا نشہ ٹوٹنے پر ملک کی جڑوں کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، ان لوگوں نے دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کیے، یہ گھڑیاں اور انگوٹھیاں اکٹھی کرنے میں مصروف تھے، یہ اتنے مصروف تھے کہ انہیں ملکی معیشت اور ملکی تعلقات کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے امن کو غزہ میں امن سے مشروط قرار دیا ہے، وزیراعظم پاکستان نے مسلئہ فلسطین پر عالمی فورمز پر بات کی، مظلوم فلسطینیوں تک پیغام پہنچے گاکہ دنیاکے ممالک ان کی صورتحال پر تشویش میں ہیں، ہم فلسطین میں امن، جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں، یو اے ای نے 10 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم اگلے چند دنوں میں چین کا دورہ کررہے ہیں، عالمی جریدے پاکستان کی معیشت کی بحالی کی نوید سنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میں نہ رہا تو پاکستان ٹوٹ جائے گا، سیاسی مفادات اور اپنی بقاء کو پاکستان کی بقاء سے جوڑا جاتا ہے، بانی چیئرمین نے اپنی خواہش پر وزرائے خزانہ سے آئی ایم ایف کو خط لکھوایا، آپ کی خواہش پر پاکستان تباہ نہیں ہوگا، بار بار نظام کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوئی ہے، جلد معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور یہ معاہدے حتمی شکل اختیار کریں گے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہوا ہے، ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے جو مثبت پیشرفت ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا تو ان کے ارمان ٹوٹ گئے، ان کی کوشش تھی کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے اور یہ سیاسی فائدہ اٹھا سکیں جب کہ 9 مئی کو سازش کرکے انہوں نے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، ان کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا کر سیاسی فائدہ لیا جائے۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آپ (بانی پی ٹی آئی) کی آڈیو آئی تھی کہ سائفر سےکھیلنا ہے،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں، یو اے ای نے 10 ارب ڈالروزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوئی ہے،
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رفح پر حملے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، قطر
Next Article وزیر اعظم نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

یورپ جانے کے ارادے سے لیبیامیں چھپے 385 پاکستانی تارکین وطن گرفتار

الخیر -لیبیا (ویب ڈیسک): لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپوں کے دوران 385 پاکستانی بازیاب کرالیے گئے…

August 2, 2023
پاکستان

دہشتگردی اور انتہا پسندی خطے کیلئے سنگین مسئلے ہیں، پاکستان نےخطے اور دنیا کیلئے قربانی دی؛شہباز

تیانجن (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، پاکستان تمام پڑوسیوں سے معمول…

September 1, 2025
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کا نیا اعزاز، پٹھان کے بعد جوان بھی ہزار کروڑ کلب میں شامل ہونے کو تیار

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان نہ صرف انڈین باکس آفس پر راج کررہی…

September 24, 2023
پاکستان

وفاقی حکومت سازی:صدر، اسپیکر، وزیر اعلیٰ بلوچستان کےعہدوں پر پیپلزپارٹی رضا مند

کراچی (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی، صدر اور اسپیکر کے عہدے پیپلز پارٹی کو…

February 18, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?