(ویب ڈیسک): بالی وڈ اداکار کارتک آریان ڈیڑھ دہائی سے جہاں بالی وڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں وہیں مشہور برانڈز کا حصہ بھی ہیں۔حال ہی میں کارتک آریان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ میں اب کسی بھی فیئرنس کریم یا پان مصالحہ برانڈز کا چہرہ بننا نہیں پسند کرتا کیوں کہ میرے نزدیک یہ غلط ہے۔
کارتک آریان نے بتایا کہ میں نے فیئرنس برانڈ کے لیے اپنے کانٹریکٹ کو ری نیو کروانے سے انکار کردیا ہے حالانکہ میں کئی عرصے تک اس برانڈ کے فیس کریم کے اشتہار کا حصہ رہ چکا ہوں لیکن اس کے باوجود میں نے اس فیس کریم کے اشتہار کا کانٹریکٹ ری نیو کروانے سے انکار کردیا کیوں کہ میں یہ سمجھ گیا ہوں کہ یہ غلط ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے پان مصالحہ سمیت متعدد برانڈز کیلئے اشتہار کی پیشکش کی جاچکی ہے لیکن میں انکار کرچکا ہوں، میرا ان چیزوں سے کوئی تعلق نہیں اور میں کوشش کرتا ہوں کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے میں ان برانڈز کیلئے انکار کرتا رہوں، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کون صحیح ہے یا غلط، ہر ایک کا اپنا اسٹائل ہے لیکن یہ میرے پلانز کے مطابق نہیں ہے۔