Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے
دنیا

لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

Published June 15, 2024
Tags: Featured اتوار کی صبح حجاج کرام واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور رمی جمرات کریں گے مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر حمد المعیقلی خطبہ حج دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): مکہ مکرمہ: بیس لاکھ سے زائد عازمین حج آج میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کریں گے۔حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین میدان عرفات میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اورخطبہ حج سنیں گے۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر حمد المعیقلی خطبہ حج دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

حجاج سارا دن میدان عرفات میں عبادت اور دعائیں کرتے گزاریں گے۔ عرفات میں حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر ادا کی جائے گی۔ مغرب سے قبل حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشا کی نماز اکٹھی پڑھیں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام رمی جمرات کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے ۔

اتوار کی صبح حجاج کرام واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور رمی جمرات کریں گے جس کے بعد قربانی کی جائے گی اور عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق عرفات میں مسجد نبوی کے بعد مکہ مکرمہ کے علاقے کی دوسری بڑی مسجد نمرہ میں حجاج کرام کے استقبال کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ مناسک حج کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا۔

کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کے ساتھ ہی سعودی حکام نے تمام زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ دھوپ اور گرمی سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال کریں اور کافی مقدار میں پانی پییں۔
سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے 34,000 سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں، فارماسسٹوں اور انتظامی عملے کو متحرک کیا ہے۔ سات ائیر ایمبولینسس اور 730 ایمبولینسس بھی دستیاب ہیں جو عازمین کو ضرورت پڑنے پر طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر حمد المعیقلی خطبہ حج دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ اس موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین حج ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔

TAGGED:Featuredاتوار کی صبح حجاج کرام واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور رمی جمرات کریں گےمسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر حمد المعیقلی خطبہ حج دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
Next Article اچکزئی بات کریں تو ان کی مرضی لیکن پی پی، ن لیگ اور ایم کیوایم سے بات نہیں ہوگی: پی ٹی آئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

صحافی اسد طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صحافی اسد علی طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا…

August 9, 2025
صحت

پاکستان پرانفلوئنزا اے کی سب ٹائپ ایچ 3 این 2 کا حملہ، ہزاروں کیسز رپورٹ: قومی ادارہ صحت

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار…

January 3, 2024
پاکستان

بلوچستان حکومت کا سکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری ختم کرنےکا حکم

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان حکومت نے صوبے میں قومی شاہراہوں پر قائم سکیورٹی چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے…

June 25, 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کر لی، فواد چوہدری

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی…

January 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?