Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاک چین تعلقات ستاروں سے بلند ہوچکے مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاک چین تعلقات ستاروں سے بلند ہوچکے مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال
پاکستان

پاک چین تعلقات ستاروں سے بلند ہوچکے مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال

Published June 19, 2024
Tags: Featured احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسی طرح چین نے سی پیک کے فیز ٹو کے لئے بہت برملا کہا ک انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہیں ،پہلی بار ایسی جماعت انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شہباز شریف نے جو چین کا دورہ کیا اس دورے کے بعد جو مشترکہ
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات ہمالیہ، بادل اور ستاروں سے بلند ہوچکے ہیں مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے کہ تعلقات میں کمی آگئی ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ہے جس کے ذریعے اداروں اور سیاسی مخالفین کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ،جس کے ذریعے دباؤ میں لانے کی کوشش کرتی ہے، گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان ،چین کے تعلقات پر پروپیگنڈا کر کے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے خدانخواستہ تعلقات میں کمی آ گئی ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ’اس جماعت نے جہاں فوج ،عدلیہ اور اپوزیشن کو رگڑا وہیں گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع کی ہوئی ہے اوریہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ خدانخواستہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی کمی آ گئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں بہت ادب سے پی ٹی آئی کے دوستوں سے کہوں گا کہ اپنی سیاست اور ریاست کے مفادات میں فرق کرنا سیکھیں، آپ ریاست کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے، آپ اگر ریاست کے مفادات کے ساتھ کھیلیں گے تو آپ کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،اگر آپ یہ چاہیں کہ اسمبلیوں سے ٹی اے ڈی اے بھی وصول کریں اور سڑکوں پر انتشار بھی پیدا کریں ملک کی ترقی کو سبوتاکریں تو اس کی اجازت نہ قوم دے گی نہ ہم دیں گے نہ کوئی ملک کے اندر دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہیں ،پہلی بار ایسی جماعت سامنے آئی ہے جس کا مفاد ملک یا ریاست نہیں بلکہ اس کا لیڈر ہے، اگر وہ ہے تو ریاست ہے اگر وہ نہیں ہے تو ریاست نہیں ہے، پاکستان کی ریاست مضبوط ہے پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام اس کے پشت کے اوپر ہیں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور جب ہم سیاست کرتے ہیں تو ہمیں سیاست اور ریاست میں فرق سمجھنا چاہیے، سیاست میں تو اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے لیکن ہماری ریاست میں اتار نہیں ہو سکتا، اس میں اپنی سیاسی مصلحت نہیں ہوسکتی، ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے بلند رہنا ہے، ہم چاہے حکومت کے اندر ہوں یا حکومت سے باہر ہوں ریاست ہماری سانجھی اور اس کے مفادات و مستقبل سانجھا ہے، جب ہم سیاست کے لئے ریاست کو داؤ پر لگاتے ہیں تو پھر ہم اپنے ملک کے ساتھ دوستی نہیں دشمنی کر رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شہباز شریف نے جو چین کا دورہ کیا اس دورے کے بعد جو مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا یہ پاکستان کے سفارتی تعلقات کی تاریخ میں جامع ترین مشترکہ اعلامیہ تھا، جس میں سی پیک سے لے کر ملک کی سلامتی، ہماری دفاعی ضروریات شامل تھیں، جبکہ تاریخ مین پہلی بار پاکستان اور چین کے نے اسپیس کے شعبے میں بھی تعاون کو توسیع دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا روایتی رشتہ جو ہم کہا کرتے تھے کہ ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند ہے اب ستاروں اور آسمانوں سے بلند ہو چکا ہے کیونکہ ہم تعاون کو اسپیس کے شعبے میں بھی لے جا چکے ہیں، تیس مئی کو ایم ایم ون سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ چین کے اشتراک سے لانچ کیا گیا وہ پاکستان کے اپنے کمیونیکیشن کے نظام کے لئے سنگ میل تھا اور اس سے پاکستان کو بہت بریک تھرو ملے گا،آئندہ ایک اور سپیس پروگرام کو چین کے اشتراک سے آگے بڑھائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسی طرح چین نے سی پیک کے فیز ٹو کے لئے بہت برملا کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب ہم اپ گریڈڈ ورژن سی پیک کے لئے تیار ہیں ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کو پڑھنے اور سننے کے بعد کوئی احمق ہی ہوگا جو یہ سمجھے گا پاکستان اور چین کے تعلقات میں کسی طرح کی کمی آرہی ہے یا اس کا اسٹیٹس کم تر ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پرائمری اسکول کے بچے سے بھی پوچھیں گے تو وہ کہے گا کہ شہباز شریف کے حالیہ دورے کے بعد پاک چین تعلق کے اندر مزید گہرائی پیدا ہوئی ہے اوراس تعلق کے اندر تعاون کی نئی بنیادیں تلاش کی گئی ہیں، جو پاکستان اور چین کا ہمیشہ مستحکم رشتہ ہے وہ نئی بلندیوں کی طرف بڑھا ہے، ہم اسٹریٹجک کوارڈی نیشن کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں ۔

TAGGED:Featuredاحسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسی طرح چین نے سی پیک کے فیز ٹو کے لئے بہت برملا کہا کانہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہیں ،پہلی بار ایسی جماعتانہوں نے کہا کہ حال ہی میں شہباز شریف نے جو چین کا دورہ کیا اس دورے کے بعد جو مشترکہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارتی اداکار اور انکی گرل فرینڈ پر قتل کا الزام، دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات
Next Article بجٹ پر بحث کا آغاز: تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس پر نظرثانی کی جا رہی ہے؛حکومتی ذرائع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ میں دہشتگرد حملے کا خدشہ، اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق

نیو یارک (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)…

June 4, 2024
انٹرٹینمنٹ

جوان کےایک گانے کی 15 کروڑروپے بجٹ، کنگ خان ہزار ڈانسرز کے ساتھ جلوہ گر

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان اپنی آنے والی فلم ’جوان‘ کے ایک گانے میں ہزار…

July 26, 2023
صحت

ٹھٹھہ کی ایمبولینسوں کو بطورمیت گاڑی استعمال کریں گے: عذرا پیچوہو

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے پی ایم یو) کے…

March 13, 2023
انٹرٹینمنٹ

میرے والدین صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے، ریمبو کا مارننگ شو میں‌انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ریمبو (افضال خان) نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے مرحوم…

February 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?