Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چاند کے بعد بھارت کا سمندر کی گہرائیوں میں انسان بردار مشن بھیجنے کااعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > چاند کے بعد بھارت کا سمندر کی گہرائیوں میں انسان بردار مشن بھیجنے کااعلان
سائنس و ٹیکنالوجی

چاند کے بعد بھارت کا سمندر کی گہرائیوں میں انسان بردار مشن بھیجنے کااعلان

Published September 12, 2023
Tags: 2.1 قطر کی گول آبدوز میں 3 افراد سفر کر سکتے ہیں Featured اس آبدوز کو Matsya 6000 کا نام دیا گیا ہے سمندر کی سطح سے 600 گنا زیادہ دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت
Share
SHARE

نیو دہلی (ٹیک ڈیسک): چاند پر بھیجے گئے چندریان 3 مشن کی کامیابی کے بعد بھارتی سائنسدان اب سمندر کی گہرائی کی کھوج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔بھارت کی جانب سے پراجیکٹ سمندریان کے تحت 3 افراد کو زیرآب 6 ہزار میٹر گہرائی میں بھیجا جائے گا، جس کے لیے ایک خصوصی آبدوز تیار کی جا رہی ہے۔اس مشن کا مقصد سمندر کی گہرائی میں موجود دھاتوں جیسے کوبالٹ، نکل اور مینگنیز کو تلاش کرنا ہے جبکہ سمندری ماحول کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔

اس آبدوز کو Matsya 6000 کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تیاری لگ بھگ 2 سال سے جاری ہے۔اس آبدوز کی اولین آزمائش چنائی کے ساحل کے قریب خلیج بنگال میں 2024 کے شروع میں کی جائے گی۔یہ ٹائٹن آبدوز کی طرح کی آبدوز ہوگی جسے خصوصی طور پر سمندر کی گہرائی میں انسانی مشنز کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

Next is "Samudrayaan"
This is 'MATSYA 6000' submersible under construction at National Institute of Ocean Technology at Chennai. India’s first manned Deep Ocean Mission ‘Samudrayaan’ plans to send 3 humans in 6-km ocean depth in a submersible, to study the deep sea resources and… pic.twitter.com/aHuR56esi7

— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) September 11, 2023

خیال رہے کہ ٹائٹن وہ آبدوز ہے جو جون 2023 میں بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے بھارتی سائنسدان Matsya 6000 کے ڈیزائن کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارت کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی) کے سائنسدان اس آبدوز کو تیار کر رہے ہیں اور اس کے ڈیزائن، میٹریل، آزمائشی مراحل اور اسٹینڈرڈ پروٹوکول طے کریں گے۔

بھارتی وزارت ارتھ سائنسز کے سیکرٹری ایم روی چندرن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ سمندریان مشن پر کام جاری ہے اور اس کی آزمائش 2024 کی اولین سہ ماہی کے دوران سمندر کی 500 میٹر گہرائی میں کی جائے گی۔

اس آبدوز کی تصویر اور دیگر تفصیلات بھارت کے وزیر ارتھ سائنسز کرن ریجیجو نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں شیئر کی تھیں۔یہ پراجیکٹ 2026 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

اس وقت امریکا، روس، جاپان، فرانس اور چین ایسے ممالک ہیں جو اس طرح انسان بردار مشن سمندر کی گہرائی میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

این آئی او ٹی کے ڈائریکٹر جی اے رام داس نے بتایا کہ 2.1 قطر کی گول آبدوز میں 3 افراد سفر کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس آبدوز کو 80 ملی میٹر موٹی ٹائیٹینیم کی چادر سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور وہ 6 ہزار میٹر گہرائی میں سمندر کی سطح سے 600 گنا زیادہ دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ آبدوز ایک وقت میں 12 سے 16 گھنٹے سفر کرسکے گی جبکہ اس میں 96 گھنٹے کے لیے آکسیجن کی سپلائی موجود ہوگی۔

TAGGED:2.1 قطر کی گول آبدوز میں 3 افراد سفر کر سکتے ہیںFeaturedاس آبدوز کو Matsya 6000 کا نام دیا گیا ہےسمندر کی سطح سے 600 گنا زیادہ دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article PIA میں فنڈز کی شدید قلت، فلائٹ آپریشن متاثر، تنخواہیں رک گئیں
Next Article کوئی بہانہ نہیں، بھارت سے شکست سبق ہے: ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا اعتراف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی…

July 7, 2024
کھیل

کینیڈا: نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں مصر کو شکست دیکر پاکستاں نےجیت لیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستاں کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ایونٹ کے فائنل…

September 28, 2025
پاکستان

میٹرک بورڈ نے دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا

(ویب ڈیسک): میٹرک بورڈ نے دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا.طلباء و طالبات نتائج آج رات…

October 4, 2024
دنیا

جوبائیڈن کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات قبول کرنے کیلئے دباؤ

واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں…

August 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?