Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: T20سپر ایٹ راؤنڈ: جنوبی افریقاکی ویسٹ انڈیز کو شکست،سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > T20سپر ایٹ راؤنڈ: جنوبی افریقاکی ویسٹ انڈیز کو شکست،سیمی فائنل میں پہنچ گیا
کھیل

T20سپر ایٹ راؤنڈ: جنوبی افریقاکی ویسٹ انڈیز کو شکست،سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published June 24, 2024
Tags: Featured ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے جنوبی افریقا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی
Share
SHARE

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ایونٹ کی میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔جنوبی افریقا نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو 15 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ میں تعطل آیا تاہم کھیل دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقا کو 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا۔

کپتان ایڈن مارکرم 18 رنز، ٹرسٹن اسٹبز 29 اور ہینرچ کلاسن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارکو جینسن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ وہے اور میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ویسٹ انڈین باولر روسٹں چیس نے 3 اوور میں 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ دو رنز پر گری جب شائے ہوپ کوئی رن بنائے بنا پویلین لوٹ گئے، کائل میئرز نے 35 رنز بنائے، نکولس پورن کی اننگز صرف ایک رن تک ہی محدود رہی۔

روسٹن چیس نے شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کو اسکور کو رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، روسٹن کی 42 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ آندرے رسل 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے شمس تبریزی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ، مارکو جینسن، ایڈم مارکرم، کیشو مہاراج اور رباڈا کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی

میگا ایونٹ کا 50 واں میچ سر ویوین رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا میں کھیلا گیا۔کائل میئرز، شائے ہوپ، نکولس پورن، روسٹن چیس، رؤمن پاول (کپتان)، شیرفین ردر فورڈ، آندرے رسل، عقیل حسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، عبید موکائے۔

ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبز، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو رباڈا، اینرچ نورٹجے، تبریز شمسی۔

TAGGED:Featuredٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلےجنوبی افریقا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عوام پرایک اورمہنگائی بم حملہ: LPG کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ
Next Article پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی،وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے،چیف جسٹس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ورلڈکپ 2023: افغانستان کی ٹیم بھارت پہنچ گئی، جمعہ کو پہلا وارم اپ میچ

نیو دہلی (اسپورٹس ڈیسک): افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم جمعہ کو…

September 26, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں روبوٹ کاانجینئر پر حملہ

ٹیکساس (ٹیک ڈیسک): ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کرکے اسے خون میں…

December 27, 2023
انٹرٹینمنٹ

بھارت: ملیالم ٹی وی کی اداکارہ اپرنا نائر گھر میں مردہ پائی گئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت میں ایک اور اداکارہ کی موت کی خبر سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ اپرنا…

September 1, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

ملکی سلامتی اور وقار کیلئے ایکس پر پابندی لگائی: وزارت داخلہ کا عدالت میں جواب

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): وفاقی وزارت داخلہ نے ایکس پر عائد پابندی کا عدالت میں دفاع کرتے ہوئے اسے ملکی…

July 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?