(ویب ڈیسک ):مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے آپریشن عزم استحکام کی حمایت اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک کودہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنےکے لیے آپریشن عزم استحکام ضروری ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانےکی ضرورت ہے۔
چوہدری شافع حسین کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سے جیتی جاسکتی ہے۔