Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیلی وزیراعظم نے اعتماد کھودیا: نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کو سبوتاژ کررہے ہیں، اسرائیلی حکام
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیلی وزیراعظم نے اعتماد کھودیا: نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کو سبوتاژ کررہے ہیں، اسرائیلی حکام
دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نے اعتماد کھودیا: نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کو سبوتاژ کررہے ہیں، اسرائیلی حکام

Published July 8, 2024
Tags: Featured اسرائیلی حکام وزیراعظم نیتن یاہو رکاوٹ یرغمالیوں کی رہائی
Share
SHARE

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی میں خود ہمارا اپنا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو رکاوٹ بن گیا ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف حماس یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہے جس کےلیے وہ اپنے سب سے اہم مطالبے غزہ میں پیشگی جنگ بندی سے بھی دستبردار ہوگئی ہے اور مذاکرات کی امریکی پیشکش قبول کرلی ہے۔

وہیں دوسری جانب اسرایلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بات چیت کےلیے ناقابل قبول شرائط کی فہرست تھمادی جس میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ اسرائیل کو جب چاہے دوبارہ جنگ چھیڑنے کا حق حاصل ہوگا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی حکام اور ثالثوں نے وزیراعظم پر یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے امکان کو جان بوجھ کر سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شاباک کے سربراہ کی قیادت میں مذاکراتی ٹیم یرغمالیوں سے جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لیے قاہرہ روانہ ہونے والی ہے۔

ایسے میں بنجمن نیتن یاہو نے مطالبات و شرائط کی ایک فہرست پیش کردی ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ان شرائط کو لازمی تسلیم کرنا ہوگا، جن میں اس بات کی ضمانت بھی شامل ہے کہ اسرائیل جب چاہے جنگ دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی کےلیے ہونے والے مذاکرات کے اس اہم موقع پر نیتن یاہو کی اس حرکت سے نہ صرف اسرائیلی حکام بلکہ ثالث ممالک بھی شدید برہم ہیں اور کچھ نے نیتن یاہو پر بڑی مشکل سے ہونے والی اس پیش رفت کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا۔

اسرائیلی میڈیا ہارٹز کے مطابق موساد کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے بھی قطر میں ثالثوں کو نئے مطالبات کی فہرست تھمادی ہے جس کی وجہ سے مذاکرات میں خلل پڑنے کی توقع ہے اور ان مطالبات کو تسلیم کرنا حماس کےلیے بہت مشکل ہوگا۔

اسرائیلی اپوزیشن جماعتیں، میڈیا اور یرغمالیوں کے اہل خانہ سبھی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید کررہے ہیں اور اس پر الزام لگارہے ہیں کہ وہ محض اپنی سیاست کے لیے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کو ناکام بنارہا ہے۔

یرغمالیوں کے اہل خانہ نے دارالحکومت تل ابیب میں محکمہ وزارت دفاع کے قریب کی جانے والی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان اور مذاکراتی ٹیم سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ سب کی نگاہیں آپ پر ہیں، آپ لوگ نیتن یاہو کو دوبارہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے نہ دیں۔

برطانوی اخبار گارجین لکھتا ہے کہ کئی بار ایسا ہوا ہے جب بھی کوئی جنگ بندی معاہدہ ہونے لگتا ہے تو نیتن یاہو ہر بار مذاکرات کو ناکام بنادیتا ہے اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے۔ حالیہ مہینوں میں متعدد مواقع پر اس نے تنازعہ کے خاتمے میں پیش رفت میں رکاوٹ ڈالی۔ کبھی وہ متنازع اعلانات کرتا ہے تو کبھی خفیہ پیغامات بھیجتا ہے اور کبھی مذاکراتی ٹیم کے اختیار کو ہی محدود کردیتا ہے۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی حکاموزیراعظم نیتن یاہو رکاوٹیرغمالیوں کی رہائی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ، چوتھی منزل مکمل لپیٹ میں،ایک گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
Next Article پرابھاس کی فلم ’کالکی 2898‘ 500 سے زیادہ اسکرینوں پر ریلیز، 800 کروڑ سے زائد بزنس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سندھ: غیر حاضر اساتذہ کا بیرون ملک موجودگی کا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک ): سندھ کے محکمہ تعلیم نے طویل عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ…

August 6, 2024
پاکستان

یو ٹرن پے یو ٹرن: ایم کیو ایم کا آج والےانتخابات کا بائیکاٹ

کراچی (ویب ڈیسک): متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات…

January 15, 2023
پاکستان

78 ویں جشن آزادی تقریب: آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دار…

August 14, 2025
صحت

فیس بک پر مارکیٹنگ کرنیوالی جعلی لیڈی ڈاکٹر مصر سےگرفتار

قاہرہ (ہیلتھ ڈیسک): مصر میں پولیس نے فیس بک پر مارکیٹنگ کرنے والی جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔ غیر…

March 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?