Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پہلے نظریہ ضرورت مشرف کیلیے لایا گیا تھا، کل اس کی سپر ڈگری آئی، عظمیٰ بخاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پہلے نظریہ ضرورت مشرف کیلیے لایا گیا تھا، کل اس کی سپر ڈگری آئی، عظمیٰ بخاری
پاکستان

پہلے نظریہ ضرورت مشرف کیلیے لایا گیا تھا، کل اس کی سپر ڈگری آئی، عظمیٰ بخاری

Published July 13, 2024
Tags: Featured پاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن پہلے نظریہ ضرورت مشرف کے لیے کل اس کی سپر ڈگری آئی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلے نظریہ ضرورت مشرف کے لیے لایا گیا تھا، کل اس کی سپر ڈگری آئی۔صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن تھا اب تو سیاہ دن گنتے گنتے عمر گزر جائے گی سیاہ دن کم نہ ہوں گے۔ ہم تاریخ سے سیکھ کر درست کریں لیکن کل نظریہ ضرورت کی سپر ڈگری آئی۔ پہلے نظریہ ضرورت دورِ آمریت میں مشرف کے لیے لایا گیا، آئین کو فٹبال کے ذریعے کھیلا گیا۔ مشرف پہلا سول مارشل لا ڈکٹیٹر تھا۔

انہوں نے کہا کہ 63 ای کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچایا گیا۔ پیار محبت کی سپریم کورٹ میں اتنی پیار محبت ہوئی۔ سوال ہے ایک پارٹی کے لیے کیوں پیار ہے؟۔ ایجنسیوں کی مداخلت ہوتو پاناما جیسا فیصلہ آتا ہے۔ بیٹے سے تنخواہ لینے اور بیٹی کو باپ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا ملتی ہے۔ شہبازشریف کو گندا نالہ کیس میں پکڑ لیاجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھڑ جب کاٹتی ہے تو پتہ لگ جاتا ہے۔ بھڑ اس وقت ملکی قانون اور سیاسی کلچر کو کاٹ گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی مہربانی ہے جو پی ٹی آئی نے نہ مانگی نہ فریق تھی، انہیں دیدی۔ پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی کی غلطیاں بھی ججوں نے درست کیں۔آئینی فلور کراسنگ کا راستہ بنایا گیا۔ پی ٹی آئی نے ایفیڈیوڈ لکھ کر دیا کہ سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں لیکن سپریم کورٹ نے اجازت دی فلور کراس کرکے پی ٹی آئی میں گھس جائیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کس قانون کے تحت کام کرے گا؟، ا سکروٹنی لسٹوں کا وقت ہوتا ہے، ایفیڈیوڈ دیا تو اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کس شق کے تحت سب کچھ ہوگا۔ آئین میں کسی کو لامحدود اختیارات نہیں دیے گئے لیکن لامحدود بااختیار عدلیہ ملک کے ساتھ اور کیا کرنا چاہتی ہے۔ جب جب ایسے فیصلے آئے ملک 63 اے سے پہلے صوبہ میں استحکام نہ ہوسکا۔ عدلیہ اور ڈاکٹرز کے پاس گنجائش نہیں ہوتی، باقی ہے پاس غلطی کی گنجائش ہوتی ہے، دونوں ہی زندگی یا موت دے سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاناما کے فیصلے سے آج تک ملک مستحکم نہ ہو سکا، لاڈلے کی محبت سب پر غالب آ جاتی ہے۔ پارٹی کی غلطیاں فیصلے میں ججوں نے درست کیں۔ سپریم کورٹ میں بن مانگے ایک شخص اور پارٹی کے لیے ریلیف دیا جا رہا ہے۔فیصلے کے فوراً بعد اسٹاک ایکسچینج کی حالت دیکھیں، لاڈلے کی محبت میں فیصلے ہوتے ہیں تو ملکی معیشت نیچے گر جاتی ہے۔

TAGGED:Featuredپاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دنپہلے نظریہ ضرورت مشرف کے لیےکل اس کی سپر ڈگری آئیوزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب حکومت کا یوم آزادی سےعوام کو مفت سولر پینلز دینےکا اعلان
Next Article خفیہ ایجنسی کو فون کالز ٹیپ کرنے کا اختیار دینا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

نئی فلم کے بڑے میاں اکشے کمارشوٹنگ کے دوران زخمی

اسکاٹ لینڈ(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اپنی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی…

March 24, 2023
پاکستان

جادو ٹونا کرنیوالا 11 سالہ بیٹے کا قاتل باپ گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک): پولیس نے 11 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بیٹے کو قتل…

June 1, 2023
پاکستانتازہ ترین

کورنگی انڈسٹریل ایریا :سندھی مزدوروں کی برطرفی کیخلاف احتجاجی دھرنا

کراچی (ویب ڈیسک): کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر منصفانہ امتیازی سلوک کی بنیاد پر کمپنیوں سے سندھی مزدوروں کی برطرفی…

September 11, 2023
کھیل

پاکستان کا بھارت کیساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیزیز کے لیے گرین سگنل…

May 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?