Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کیلیے4 ناموں پر غور کل ہوگا:جسٹس مشیر عالم کے بعد جسٹس مقبول باقر کا بھی انکار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کیلیے4 ناموں پر غور کل ہوگا:جسٹس مشیر عالم کے بعد جسٹس مقبول باقر کا بھی انکار
پاکستان

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کیلیے4 ناموں پر غور کل ہوگا:جسٹس مشیر عالم کے بعد جسٹس مقبول باقر کا بھی انکار

Published July 18, 2024
Tags: Featured ایڈہاک ججز کےلیے 4 ناموں پرغور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر جسٹس مشیر عالم کے بعد سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): جسٹس مشیر عالم کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز تعیناتی کی مخالفت کردی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جس میں ایڈہاک ججز کےلیے 4 ناموں پرغور ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے تاہم جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی، ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی، موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج کے حوالے سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے اپنے نوٹ میں ایڈہاک جج کی تعیناتی کو آئینی قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر ہونے والی تنقید کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرر ی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا 2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی، اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہو گا بلکہ خدشہ ہے اس اقدام کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ہے، چیف جسٹس کو ایسے نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔

TAGGED:Featuredایڈہاک ججز کےلیے 4 ناموں پرغورجسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرجسٹس مشیر عالم کے بعدسپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 20 لاشیں برآمد
Next Article سیاسی گفتگو پر نظر رکھنے کیلیےکمبوڈیا نے واٹس ایپ کی متبادل” کول ایپ” تیار کر لی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ سپریم ہے، اب توہین عدالت سے ڈر نہیں لگتا؛ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب توہین…

February 26, 2023
کھیل

پی ایس ایل9؛ ’’بابراعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں‘‘عبدالرزاق

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابراعظم میں کپتانی کی صلاحیت…

February 22, 2024
پاکستان

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرستیں طلب کرلیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف درخواست…

August 30, 2023
پاکستان

ایم کیو ایم کے حکومت چھوڑنے کے خدشات، وفاق میں کھلبلی

کراچی (ویب ڈیسک): متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے حکومت چھوڑنے کے خدشات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف…

January 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?