Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکی انتخابات: صدر جوبائیڈن کملا ہیرس کے حق میں دستبردار، شکست دینا آسان ہوگیا: ٹرمپ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > امریکی انتخابات: صدر جوبائیڈن کملا ہیرس کے حق میں دستبردار، شکست دینا آسان ہوگیا: ٹرمپ
دنیا

امریکی انتخابات: صدر جوبائیڈن کملا ہیرس کے حق میں دستبردار، شکست دینا آسان ہوگیا: ٹرمپ

Published July 22, 2024
Tags: Featured امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کروں گا، میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 2024 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے پر ان کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن کو امریکی تاریخ کا واحد بدترین صدر قرار دیا۔

81 سالہ صدر جوبائیڈن پرڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کے لیے شدید دباؤ تھا۔اپنے بیان میں صدر بائیڈن نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے صدر کے طور ذمہ داریاں ادا کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

صدر جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے لیے موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ میں شامل رہنے کا فیصلہ اتوار کو اچانک تبدیل کیا، ہفتے کی رات تک صدر بائیڈن صدارتی مقابلے کے لیے پوری طرح تیار تھے۔ذرائع کے مطابق آج دوپہر کو جو بائیڈن نے اپنی ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے۔

جو بائیڈن کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ڈیموکریٹک قانون سازوں اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے ری پبلکن حریف سے مباحثے میں بائیڈن کی ناقص کارکردگی کے بعد ان پر صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا دباؤ تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 2024 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے پر ان کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن کو امریکی تاریخ کا واحد بدترین صدر قرار دیا۔

یہ واضح نہیں ہےکہ بائیڈن کے بعد ڈیموکریٹس کی جانب سے کون امیدوار ہوگا، تاہم ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی الیکشن میں شکست دینا بائیڈن کے مقابلے میں اور آسان ہوگا۔

بعد ازاں اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے جوبائیڈن کو بددیانت قرار دیتے ہوئےکہا کہ جو بائیڈن صدر بننےکی دوڑ میں شامل ہونےکے بالکل اہل نہیں تھے، انہوں نے صرف جھوٹ اور جعلی خبروں کے باعث یہ عہدہ حاصل کیا۔ان کے آس پاس موجود لوگ جن میں ان کے ڈاکٹر اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں وہ جانتے تھے کہ بائیڈن صدر بننے کے قابل نہیں ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب دیکھ لیں کہ بائیڈن ہمارے ملک کو کیا نقصان پہنچا چکے ہیں، لاکھوں لوگ سرحد عبور کرکے بغیر کسی جانچ پڑتال کے ہمارے ملک میں داخل ہو رہے ہیں جن میں بہت سے جیلوں سے نکل کر آئے ہیں تو کوئی مینٹل ہاسپٹل سے آیا ہے اور بہت سے دہشت گرد بھی ہیں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن کے صدر بننے کی وجہ سے ہمیں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن ہم اس نقصان کا جلد ازالہ کریں گے اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

TAGGED:Featuredامریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبرداردستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہےڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملائیشیا: بحری جہاز کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا
Next Article افغانی احسان فراموش ہیں؛ خواجہ آصف کا فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملےپر رد عمل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

جینیاتی تحقیق میں انقلاب: DNA نمونہ ہوا، ریت یاماحول سےلینا ممکن

فلوریڈا (ٹیک ڈیسک): ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سمندر کا ریتیلا ساحل ہو یا کسی اسپتال کا کمرہ…

May 20, 2023
پاکستانکھیل

کراٹے کامبیٹ 45 کلو گرام کیٹیگری:پاکستانی شاہ زیب رند نے بھارتی فائٹرکو 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا،سلمان خان بھی فین بن گئے

دبئی (ویب ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دیتے ہوئے…

April 21, 2024
پاکستان

سپریم کورٹ نے سندھ میں حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔سپریم کورٹ میں…

August 15, 2023
پاکستان

اسموگ پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، دونوں پنجاب کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے: مریم نواز

(ویب ڈیسک): لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا…

October 30, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?