Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ممکنہ سازش کا الزام، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ممکنہ سازش کا الزام، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد
پاکستاندنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ممکنہ سازش کا الزام، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد

Published August 7, 2024
Tags: Featured امریکی عدالت ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد
Share
SHARE

نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق آصف مرچنٹ پر اگست یا ستمبر میں نیویارک جا کر کرائے کے قاتل کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزراتِ انصاف کا نے الزام عائد کیا ہے کہ 46 سالہ پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے ایرانی حکومت سے مبینہ روابط ہیں، ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہے اور پاکستان میں رہتاہے، کراچی سے تعلق ہے، اُس نے یہ بھی بتایا کہ اُس کے پاکستان کیساتھ ایران میں بھی بیوی بچے ہیں، آصف مرچنٹ کئی مرتبہ ایران، شام اور عراق کے دورے کر چکا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا کہ اُس کے منصوبے کے 3 حصے تھے، ہدف کے گھر سے یو ایس بی ڈرائیوز چوری کرنا، احتجاج پلان کرنا اور کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنااس کے منصوبے کا حصہ تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش کا ہدف امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق اہلکار تھے، آصف مرچنٹ جن کرائے کے قاتلوں سے رابطے میں تھا وہ دراصل ایف بی آئی اہلکار تھے۔

امریکی استغاثہ کے مطابق آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو امریکا سے باہر جانے کی تیاری کے وقت گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ کا پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، وہ الگ معاملہ ہے۔

نیویارک کے بروکلین فیڈرل کورٹ میں پیش دستاویز میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہیں تاہم امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مرچنٹ کے اہداف میں سے ایک ڈونلڈ ٹرمپ بھی تھے۔

دعویٰ کیا گیا کہ مرچنٹ کی سازش کا علم ہونے کے سبب ہی حالیہ ہفتوں میں سیکرٹ سروس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی سکیورٹی مزید سخت کی گئی تھی۔

اگرچہ آصف مرچنٹ پر الزامات ایسے وقت عائد کیے گئے ہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ پر 13 جولائی کو قاتلانہ حملے کی کوشش ہوچکی ہے تاہم واضح کیا گیا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں کہ آصف مرچنٹ کا تعلق پنسلوینیا میں ٹرمپ پر ہوئے حملے سےتھا۔

دعویٰ کیا گیا کہ مرچنٹ نے سازش کا آغاز اپریل میں کیا جب وہ امریکی حکومت کے افسروں کو قتل کرنے کے ارادے سے کرائے کے قاتل بھرتی کرنے امریکا آیا تھا۔

TAGGED:Featuredامریکی عدالتڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتلممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: سندھ ہائیکورٹ کی کینٹین میں ایل پی جی سلنڈرکےگیس لیکج سے دھماکہ
Next Article شیخوپورہ: ڈاکو پھاٹک مین کو یرغمال بناکر لاکھوں مالیت کی ریلوے تنصیبات لے گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

برطانیہ: شدید بیمار افراد کو موت کے انتخاب کا حق دینے کا بل پہلے مرحلے میں منظور

لندن (ویب ڈیسک): برطانیہ میں شدید بیمار اور تکلیف میں مبتلا افراد کو اپنی زندگی کے خاتمے کا اختیار دینے…

November 30, 2024
پاکستان

پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ…

January 21, 2023
دنیا

جاپان: زلزلے سے ہلاکتیں 30 ہوگئیں، سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی

(ویب ڈیسک ):جاپان میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق…

January 2, 2024
پاکستانتازہ ترین

سندھ میں سیلاب کے ایک سال بعد بھی 40 لاکھ بچے صاف پانی سے محروم: یو این رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں بدترین سیلاب کے ایک سال بعد بھی 40لاکھ بچےصاف پانی سےمحروم…

August 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?