Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انسانی اسمگلنگ کا الزام: صارم برنی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد، جیل منتقل کرنیکا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > انسانی اسمگلنگ کا الزام: صارم برنی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد، جیل منتقل کرنیکا حکم
پاکستان

انسانی اسمگلنگ کا الزام: صارم برنی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد، جیل منتقل کرنیکا حکم

Published June 8, 2024
Tags: Featured عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ جب آپ کو پتہ تھا بچی کے حقیقی والدین زندہ ہیں وکیل صارم برنی کا کہنا تھا جو مناسب سوال ہو گا ملزم اس کا جواب دے گا جبک
Share
SHARE

کراچی: عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار سماجی رہنما صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے الزام میں زیر حراست سماجی رہنما صارم برنی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ والدہ افشین نے بچی کو مدیحہ نامی خاتون کو فروخت کیا تھا، مدیحہ نے بچی کو دوسری خاتون بشریٰ کو فروخت کیا، فیملی کورٹ میں صارم برنی ٹرسٹ نے بچی کو لاوارث قرار دیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، سوال کا صحیح جواب نہیں دے رہا، 20 سے زائد متاثرین ہیں جن کی نشاندہی کرنی ہے لیکن ملزم تعاون نہیں کر رہا۔

عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے سوال کیا بچی حیاء کو گود لینے والے نے کتنے پیسے لیے، جس پر وکیل نے بتایا کہا جس نے بچی گود لی ہے اس نے 3 ہزار ڈالر دیے ہیں، عدالت نے پوچھا پیسوں سے متعلق کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس، وکیل نے بتایا کہ امریکی حکام سے ڈیجیٹل اور فنانشل ریکارڈ مانگا ہے۔

وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ کم عمر بچیوں کا معاملہ ہے ان کیمرا ٹرائل کیا جائے، اس میں منظم گروہ ملوث ہے، ملزم کا مزید ایک ہفتے کا ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بچیوں کے حقیقی والدین زندہ ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ بچیوں کے والدین زندہ ہیں ان کا عدالت میں بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

ملزم صارم برنی کی جانب سے عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش اور کہا کہ فیملی سے رابطہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے بچی ہم نے خود دی ہے، ایف آئی اے والے اس کیس کی ڈھائی ماہ سے انکوائری کر رہے ہیں، جس کی بچی تھی اس خاتون کو ایف آئی اے والے بلیک میل کر رہے تھے۔

وکیل صارم برنی کا کہنا تھا جو مناسب سوال ہو گا ملزم اس کا جواب دے گا جبکہ صارم برنی کا کہنا تھا میرے پاس موبائل میں شواہد موجود ہیں، میں نے کہا ملک سے باہر ہوں واپس آکر جواب دوں گا۔

عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ جب آپ کو پتہ تھا بچی کے حقیقی والدین زندہ ہیں تو جھوٹ کیوں بولا، جس پر صارم برنی کا کہنا تھا مجھے نہیں پتہ تھا۔

عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ ادارے کے سربراہ ہیں آپ کو کیسے نہیں پتہ تھا، ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے صارم برنی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کہا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 جون کو ہو گی۔

TAGGED:Featuredعدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ جب آپ کو پتہ تھا بچی کے حقیقی والدین زندہ ہیںوکیل صارم برنی کا کہنا تھا جو مناسب سوال ہو گا ملزم اس کا جواب دے گا جبک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سینیٹ: پلوشہ خان کی پرزائیڈنگ افسر تعیناتی پر اپوزیشن اراکین کا احتجاج، شور شرابہ، اجلاس ملتوی
Next Article اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

خانیوال میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ2سی ٹی ڈی افسران قتل

کراچی (ویب ڈیسک): پنجاب کے علاقے خانیوال میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

January 3, 2023
انٹرٹینمنٹدلچسپ و عجیب

نورا فتیحی جیسی دِکھنے کیلیےسخت ورزشیں کروانے پر بیوی نے شوہر پر مقدمہ کردیا

غازی آباد-انڈیا (ویب ڈیسک): بھارت میں بیوی اپنے شوہر کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی جسے سُن کر پولیس…

August 21, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹیکنو کا اسپارک 20 پرو پلس متعارف، قیمت پاکستانی 50 ہزار روپے

شہنگائی (ٹیک‌ڈیسک): اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ٹیکنو نے اپنی مقبول اسپارک سیریز کا اب تک کا بہترین فون…

April 1, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

طبی مقاصد کیلیے گوند فراہم کرنیوالا معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی پودا گگر تحفظ یافتہ قرار

کراچی (سائنس ڈیسک): حکومت سندھ نے معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی پودے گگر کو تحفظ یافتہ قرار دے دیا۔جنگلی…

March 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?