Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان گرفتاری کے بعد بھی فیض حمید کے ساتھ رابطے میں تھے: ذرائع
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان گرفتاری کے بعد بھی فیض حمید کے ساتھ رابطے میں تھے: ذرائع
پاکستان

عمران خان گرفتاری کے بعد بھی فیض حمید کے ساتھ رابطے میں تھے: ذرائع

Published August 15, 2024
Tags: Featured دونوں شخصیات ’’متعدد ذرائع‘‘ کے ذریعے رابطے عمران خان سے رابطے میں تھے فیض حمید فوجی حکام کی تحویل میں ہیں
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید، جو اس وقت فوجی حکام کی تحویل میں ہیں، پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے رابطے میں تھے۔ان ذرائع نے بتایا کہ 9 مئی کے بعد اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی دونوں شخصیات ’’متعدد ذرائع‘‘ کے ذریعے رابطے میں تھے۔ان ذرائع نے عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان متعدد رابطوں میں سے ’’جیل نیٹ ورک‘‘، بعض سیاستدانوں اور دیگر کا حوالہ دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی تازہ ترین گرفتاری بھی عمران خان اور جنرل فیض کے درمیان اسی طرح کے ’’متعدد ذرائع‘‘ کے سلسلے میں ہے، تو ذریعے نے ’’اثبات‘‘ میں جواب دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اکرم کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جیل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 20 جون کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل طاہر صدیق شاہ کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا سکیورٹی سپروائزر مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جنرل فیض کو ریٹائرمنٹ کے بعد قابل اعتراض سرگرمیوں پر فوجی حکام نے ایک سے زیادہ مرتبہ خبردار کیا تھا لیکن وہ باز نہ آئے۔ایک سے زیادہ باخبر ذرائع نے اس نمائندے کو جنرل فیض کے عمران خان کیساتھ بلاواسطہ یا بالواسطہ روابط کے متعلق بتایا۔تاہم، فوجی حکام کی جانب سے جنرل فیض کی گرفتاری کے معاملے سے عمران خان نے فاصلہ اختیار کر لیا ہے۔

منگل کو اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کیلئے جانے والی ان کی ماہرین قانون کی ٹیم نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے اور ان کی جماعت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سینئر وکیل انتظار پنجوتھا نے راولپنڈی جیل میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ جنرل فیض کی گرفتاری خالصتاً فوج کا اندرونی معاملہ ہے اور پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔وکیل کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ عمران خان کا جنرل فیض سے کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، یہ جنرل باجوہ تھے جنہوں نے نواز شریف کے ساتھ معاہدہ کیا اور جنرل فیض کی جگہ لی۔انتظار پنجوتھا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تجویز دی تھی کہ اگر جنرل فیض کی گرفتاری کا تعلق 9 مئی کے واقعات سے ہے اور ان واقعات میں ان کا کوئی کردار ہے تو یہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے اچھا موقع ہوگا اور اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے۔

TAGGED:Featuredدونوں شخصیات ’’متعدد ذرائع‘‘ کے ذریعے رابطےعمران خان سے رابطے میں تھےفیض حمید فوجی حکام کی تحویل میں ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فیض حمید کیخلاف ڈی ایچ اے پشاور کی زمین مہنگی بیچنے کے الزام کی تحقیقات شروع
Next Article عمران خان کی سہولت کاری کا الزام: جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ گرفتار،تفتیش شروع، فون ریکارڈ حاصل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

لاہور (شوبز ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کےخلاف نیا پنڈورا باکس کُھل گیا۔ ایف آئی اے…

June 28, 2023
پاکستان

کراچی: کارساز پر فائرنگ سے صحافی ندیم احمد زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): کارساز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں مقامی صحافی ندیم احمد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی صحافی…

November 20, 2024
پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکا، 1 شخص ہلاک

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہوگئے۔پہلے کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر دھماکا…

August 11, 2023
پاکستانصحت

کوئٹہ:غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا اسپتال 11 سال بعد بھی فعال

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا اسپتال…

July 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?