ماسکو (ویب ڈیسک): روسی فوج نے یوکرین کی جانب سے دارالحکومت ماسکو پر ڈرون طیاروں سے کیے جانے والا حملہ ناکام بنادیا۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق روسی وزارت دفاع کا بتانا ہے کہ یوکرینی فوج نے دارالحکومت ماسکو کی جانب 11 ڈرون طیارے بھیجے، جنہیں روسی فوج نے مار گرایا، جب کہ اس دوران کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
روسی فوج کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھیجے جانے والے 45 ڈرون طیاروں کو مار گرایا جن میں سے 23 طیارے روسی شہر بریانسک کی جانب حملے کے لیے بھیجے گئے تھے۔
ماسکو کے میئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ یوکرین کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے اور اس حملے کی ناکامی کا مطلب ہے کہ ماسکو کا دفاعی نظام مضبوط ہے۔