Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 50 سال بعد چاند پر اترنے کے لیے بھیجا گیا امریکی مشن ناکام
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > 50 سال بعد چاند پر اترنے کے لیے بھیجا گیا امریکی مشن ناکام
سائنس و ٹیکنالوجی

50 سال بعد چاند پر اترنے کے لیے بھیجا گیا امریکی مشن ناکام

Published January 10, 2024
Tags: Featured امریکی مشن ناکام چاند پر اترنے کے لیے بھیجا گیا خلائی ادارے ناسا کی سرپرستی لینڈر کو یونائیٹڈ لانچ الائنس کے والکن راکٹ
Share
SHARE

نیو یارک (ٹیک ڈیسک): 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد چاند پر اترنے کے لیے بھیجا گیا امریکی مشن ناکام ہونے والا ہے۔یہ مشن امریکا کے سرکاری خلائی ادارے ناسا کی سرپرستی میں ایک نجی کمپنی نے 8 جنوری کو روانہ کیا تھا۔آسٹرو بائیوٹک ٹیکنالوجی نامی کمپنی کے Peregrine لینڈر کو یونائیٹڈ لانچ الائنس کے والکن راکٹ کے ذریعے چاند کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔

مگر لانچ کے فوری بعد ہی مشن کو اس وقت بہت بڑا دھچکا لگا جب اسپیس کرافٹ کا ایندھن لیک ہونے لگا۔

اب آسٹرو بائیوٹک کا کہنا ہے کہ اسپیس کرافٹ کے بند ہونے سے قبل اس کی کوشش ہوگی کہ لینڈر کو جس حد تک ممکن ہو سکے چاند کے قریب ترین پہنچایا جائے۔

کمپنی کے مطابق ممکنہ طور پر اسپیس کرافٹ کے propulsion سسٹم میں خرابی ہوئی تھی جس کے باعث ایندھن لیک ہونے لگا۔

کمپنی کی جانب سے 23 فروری کو لینڈر چاند پر اتارنے کی کوشش کرنی تھی مگر اسپیس کرافٹ میں خرابی کے باعث اب زیادہ سے زیادہ ڈیٹا جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس مشن کے ذریعے امریکی حکومت اور نجی صارفین کے 20 پے لوڈز کو چاند پر لے جایا جا رہا تھا۔

مگر راکٹ سے الگ ہونے کے بعد جب propulsion سسٹم کو متحرک کیا گیا تو ایندھن لیک ہونے لگا۔

آسٹرو بائیوٹک کی جانب سے اسپیس کرافٹ کے سولر پینلز کا رخ سورج کی جانب کیا گیا تھا تاکہ لینڈر کی بیٹری چارج ہو سکے۔

مگر ایندھن لیک ہونے کے باعث اب یہ مشن صرف 11 جنوری تک سفر کر سکتا ہے۔

اس مشن کے چاند پر پہنچنے کا امکان نہیں اور اس طرح 1972 کے بعد پہلے امریکی مشن کو چاند پر اتارنے کی کوشش ناکام ہونے والی ہے۔

مگر آسٹرو بائیوٹک کی جانب سے 2024 کے دوران مزید 5 مشنز چاند پر بھیجے جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق دوسرے مشن کے لیے اب تک حکومتی اور کمرشل معاہدوں سے 45 کروڑ ڈالرز جمع کیے جا چکے ہیں۔

TAGGED:Featuredامریکی مشن ناکامچاند پر اترنے کے لیے بھیجا گیاخلائی ادارے ناسا کی سرپرستیلینڈر کو یونائیٹڈ لانچ الائنس کے والکن راکٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انتخابی نشانات کی فہرست جاری، پی ٹی آئی سمیت 12 جماعتوں‌کے نام غائب
Next Article کندھ کوٹ: الیکشن کمیشن آفس میں گیس لیکیج، 4 ملازمین جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

انضمام الحق نے چیف سلیکٹرکےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں…

October 31, 2023
کھیل

آئی سی سی: شبھمن گل، ویان ملڈر اور بین اسٹوکس جولائی 2025 پلیئر آف دی منتھ کیلیےنامزد

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی نے جولائی 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔جولائی…

August 6, 2025
دنیا

بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 70 ہزار ڈالرز سے متجاوز

(ویب ڈیسک): دنیا بھر کی سرمایہ کار کمیونٹی میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافے کے باعث کرپٹو کرنسی بٹ…

March 9, 2024
انٹرٹینمنٹ

کوئی نوکرانی نہیں، اپنے گھر کا سارا کام ہم خود کرتے ہیں؛ قیصر نظامانی

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کے مایہ ناز اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر قیصر نظامانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ…

June 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?