Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گلوبل آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے بھی کم ہے،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > گلوبل آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے بھی کم ہے،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

گلوبل آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے بھی کم ہے،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

Published August 22, 2024
Tags: Featured پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے بھی کم ہے پی ٹی اے حکام ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک وی پی این بلاک نہیں کرسکتے
Share
SHARE

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام نے کہا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو بلاک نہیں کرسکتے۔اسلام آباد میں سینیٹر پلوشہ محمدزئی خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ حکام نے بریفنگ میں کہا کہ عالمی گلوبل آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے بھی کم ہے، گزشتہ سال پاکستان کی آئی ٹی گروتھ 20فیصد رہی، پاکستان کی آئی ٹی میں 54فیصد امریکہ ،یورپ کو 21 فیصد، گلف ممالک کو دس فیصد ایکسپورٹ ہے، ایک ارب روپے کی لاگت سے آئی روزگار پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ممبر انفورسمنٹ نے بتایا کہ 18 جون 2024 کو کراچی سمندر کے قریب ایس ایم ڈبلیو فور آپٹیکل فائبر کیبل کے کٹ کی وجہ سے انٹر نیٹ ٹریفک میں خلل آیا، ابھی یہ مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی اس پر کام ہورہا ہے، سب میرین کیبل کی درستگی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، اے اے ای ون سب میرین کیبل کی خرابی بھی سامنے آئی ہے، جس میں خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے، ہمارے پاس 7 کیبلز ہیں جن کی اوسطاً 3.5 ٹیرابائٹ کیپیسٹی ہے جو رات کو 7.5 ٹیرابائٹ ہوجاتی ہے۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ٹوئٹر بند کیا گیا ہے، کیونکہ ٹوئٹر ممنوعہ مواد کے بارے میں ہماری شکایات پر کمپلائنس نہیں کرتا، پاکستان میں وی پی این کے بغیر ایکس نہیں چل سکتا، اگر کچھ لوگ وی پی این استعمال کرکے ایکس استعمال کرتے ہیں تو تمام وی پی اینز کو پی ٹی اے کنٹرول نہیں کرتا، ہم وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے وی پی این کو بند نہیں کرسکتا کیونکہ اس سے بزنس متاثر ہوتا ہے۔

کمیٹی نے سب میرین کیبلز کے فالٹ دور کرنے کا ٹائم فریم مانگتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

TAGGED:Featuredپاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے بھی کم ہےپی ٹی اے حکامورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک وی پی این بلاک نہیں کرسکتے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ
Next Article مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ کا علما کرام سے معاونت لینےکا فیصلہ، علمائے کرام عدالت میں اور ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کا حکم سر آنکھوں‌پر: ایف بی آر کی تنظیم نو منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایف بی آر سے متعلق آئی ایم ایف کی تجاویز پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔نگران حکومت…

January 5, 2024
پاکستانتازہ ترین

گرینڈ آپریشن کے بعد اسلام آباد میں معمولات زندگی بحال ہوگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بعد شہر میں معمولات…

November 27, 2024
انٹرٹینمنٹ

گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے

(ویب ڈیسک ): سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے بیان میں جواد احمد نے بتایا کہ میرے والد پروفیسر توقیر…

November 12, 2023
کھیل

گال ٹیسٹ میچ: پاکستان کی پہلی شاندارفتح، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

گال (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں…

July 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?