Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ کا علما کرام سے معاونت لینےکا فیصلہ، علمائے کرام عدالت میں اور ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ کا علما کرام سے معاونت لینےکا فیصلہ، علمائے کرام عدالت میں اور ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوئے
پاکستان

مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ کا علما کرام سے معاونت لینےکا فیصلہ، علمائے کرام عدالت میں اور ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوئے

Published August 22, 2024
Tags: Featured سپریم کورٹ نے مفتی تقی عثمانی، مولانافضل الرحمان مبارک ثانی ضمانت کیس معاونت لینےکا فیصلہ میں کسی غلطی سے بالاتر نہیں ہوں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): مبارک ثانی ضمانت کیس میں پنجاب حکومت کی نظر ثانی درخواست پر سپریم کورٹ نے مفتی تقی عثمانی، مولانافضل الرحمان اور دیگر علما سے معاونت لینےکا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں مبارک ثانی ضمانت کیس میں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیےکہ میں کسی غلطی سے بالاتر نہیں ہوں، اگر ہم سےکوئی غلطی ہوجائے تو اس کی اصلاح بھی ہونی چاہیے، پارلیمان کی بات سر آنکھوں پر ہے، آئین کی پچاسویں سالگرہ پر وہ خود پارلیمنٹ میں گئے ، آپ کا شکریہ آپ ہمیں موقع دے رہے ہیں،کبھی کوئی غلطی ہو تو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، جنہوں نے نظرثانی درخواست دائر کی ان کا شکریہ۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظرثانی میں جب آپ نے فیصلہ دیا توپارلیمنٹ اور علمائےکرام نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا، کہا گیا حکومت کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا خط ملا تھا اور وزیراعظم نے بھی ہدایات دی تھیں، ظاہر ہے دوسری نظرثانی تو نہیں ہوسکتی، اس لیے ضابطہ دیوانی کے تحت آپ کے سامنے آئی ہیں، فریقین کو نوٹس جاری کردیےگئے تو فریقین عدالت میں اور ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوئے ہیں، معاملہ مذہبی ہے تو علماکرام کو سن لیا جائے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےکہا کہ کون کون سے علما کرام عدالت میں موجود ہیں؟ ہم تعین کرناچاہتےہیں کہ ہماری کون کون رہنمائی کرےگا، چیف جسٹس نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ عدالتی فیصلے میں کوئی غلطی یا اعتراض ہےتوبتائیں، دیگر اکابرین کو بھی سنیں گے۔

مفتی تقی عثمانی ترکیہ سے بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی وکیل کو نہیں سنیں گے یہ واضح کر رہے ہیں، تقی عثمانی صاحب میں معذرت چاہتا ہوں، وضاحت کرنا چاہتا ہوں جنہیں نوٹس کیا تھا ان کی جانب سے ہمیں بہت ساری دستاویزات ملیں، اگر ان سب کا بغور جائزہ لیتے تو شاید فیصلےکی پوری کتاب بن جاتی، ان تمام دستاویزات کو نہیں دیکھ سکا وہ میری کوتاہی ہے، عدالتی فیصلے میں جو غلطیاں اور اعتراض ہے ہمیں نشاندہی کریں، اگر کوئی بات سمجھ نہیں آئی تو ہم سوال کریں گے، ہمارا ملک اسلامی ریاست ہے، عدالتی فیصلوں میں قرآن وحدیث کے حوالے دیتے ہیں، میں کسی غلطی سے بالاتر نہیں ہوں۔

عدالت نے مفتی تقی عثمانی، مولانافضل الرحمان، مفتی شیرمحمد اور عدالت میں موجود دیگر علما سےمعاونت لینےکافیصلہ کیا۔صاحبزادہ ابو الخیرمحمد زبیر، جماعت اسلامی کے فرید پراچہ بھی سپریم کورٹ کی معاونت کریں گے۔

مفتی تقی عثمانی نے سپریم کورٹ فیصلے کے دو پیراگراف حذف کرنے کی استدعا کی، مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پیراگراف نمبر 7 اور 42 کو حذف کیا جائے۔ مفتی تقی عثمانی نے مقدمے سے دفعات ختم کرنےکے حکم میں بھی ترمیم کی استدعا کی۔ انہوں نےکہا کہ عدالت دفعات کا اطلاق ہونے یا نہ ہونےکا معاملہ ٹرائل کورٹ پر چھوڑے، اصلاح کھلے دل کے ساتھ کرنی چاہیے، عدالت نے سیکشن 298 سی کو مدنظر نہیں رکھا، معاملہ ایسا ہو تو لمبے فیصلے لکھنے پڑتے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 6 فروری کا فیصلہ نظرثانی کے بعد پیچھے رہ گیا ہے، اب آگے دیکھنا چاہیے، اگر سب علما کی رائے فیصلے میں شامل ہوتی تو فیصلے کی کتاب بن جاتی۔

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مولانا فضل الرحمان کو روسٹرم پر بلالیا۔

چیف جسٹس نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ مولانا صاحب آپ کےآنےکا شکریہ۔ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ علما کی اپنی رائے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے بھی سامنےآچکی ہے، آپ نے فرمایا کہ آپ سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، میں 72 سال کی عمر میں پہلی بار کسی عدالت کے سامنے کھڑا ہوا، مجھے اللہ نے عدالت سے بچائے رکھا، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اتنے برے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج آپ سب شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی کی گزار شات کی حمایت کردی۔ مولانا فضل الرحمان نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ پورے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس سےکہا کہ جو تحفظات ہیں سب آپ کے سامنے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےکہا کہ والدصاحب کے انتقال پر مفتی محمود صاحب تعزیت کے لیےگھر آئے تھے، تاریخ کو دہرانا نہیں چاہتا، گورداس پور، فیروزپور ہمیں ملتے تو کشمیر ہمارے ہاتھ سے نہ جاتا، پاکستان کے لیے جنگ میرے والد صاحب نے بھی لڑی ہے، میرے والد نے ہر چیز پاکستان کے لیے لگادی، کسی نے مجھےقتل کی دھمکی دی، میں نےکسی سے بدلہ نہیں اتارا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ شکایت کا ازالہ کر رہے ہیں، یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ نے نظرثانی کی درخواست دی ہم نے فوری لگادی۔ اس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کئی سماعتیں عدالت کی ہوئیں، اب نظرثانی کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ نظرثانی نہیں، جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ نظرِ ثالث ہے، مبارک ثانی کو آپ ضمانت کا مستحق سمجھتے ہیں تو الگ بات ہے، اس کے توہین آمیز اقدامات پر مگر دفعات ساری اس پر لگیں گی، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے والی کمیٹی کا فیصلہ پارلیمان نے ویب سائیٹ پر ابھی نہیں ڈالا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ آپ پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مبارک ثانی کا ٹرائل جاری رہنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کی آراء کو مدنظر رکھا جائے۔

مفتی طیب قریشی نے کہا کہ عدالت سے ہاتھ باندھ کر استدعا کر رہا ہوں مسلمان مضطرب ہیں انہیں تسلی دیں، جو تجاویز علما نے دی ہیں ان پر عمل درآمدکیا جائے، ان سے متفق ہوں، مفتی طیب قریشی نے چیف جسٹس کو پشاور میں مسجد مہابت خان کے دورے کی دعوت دی تو چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مسجد شاید چوک یادگار میں ہے؟ ان کے والد نے تحریک پاکستان میں سب سے بہترین تقریر چوک یادگار میں کی تھی، میرے والدکہتے ہیں سارا مجمع مسلم لیگ مخالف تھا، تقریرکے بعد سب نےقائداعظم کےنعرے لگائے۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نظرثانی فیصلےکا پیراگراف 42 حذف کرے۔

جماعت اسلامی کے فرید پراچہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے پیرا 7 پر ہمیں اعتراض ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی اور مولانا فضل الرحمان نے جو تفصیلات رکھیں اس کے علاوہ کوئی نئی بات ہے توبتائیں۔

فرید پراچہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے پیرا 37،38،39،40 اور 49 سی کا بھی دوبارہ جائزہ لیں۔

مذہبی اسکالر ڈاکٹرعطا الرحمان نے اپنے دلائل میں کہا کہ کچھ چیزیں قابل تعریف ہیں ان کا ذکر ہوناچاہیے، آپ عدالتی فیصلوں پر قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر کا معاملہ قابل تحسین اقدام تھا، شریعت اپیلیٹ بینچ کئی عرصےسےالتوا میں تھا اسے آپ نے مکمل کیا، مبارک ثانی کیس میں ہمیں امید ہے یہ آخری موقع ہوگا اور مناسب فیصلہ آئےگا، اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز پر ہم دیگر علما کی طرح متفق ہیں، مسلمانوں کے جذبات اس معاملے سے جڑے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اراکین پارلیمنٹ کے طور پر سنا جائے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کھوسہ صاحب، پارلیمنٹ بہت بااختیار ہے، پارلیمنٹ تو سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ختم کرسکتی ہے، آپ توپارلیمنٹ سے فیصلہ ختم بھی کراسکتےہیں۔

TAGGED:Featuredسپریم کورٹ نے مفتی تقی عثمانی، مولانافضل الرحمانمبارک ثانی ضمانت کیسمعاونت لینےکا فیصلہمیں کسی غلطی سے بالاتر نہیں ہوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گلوبل آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے بھی کم ہے،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام
Next Article کارساز واقعہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

روس-یوکرین جنگ:برطانیہ کا یوکرین میں فوج بھیجنے سے انکار

لندن (ویب ڈیسک): برطانیہ نے روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران یوکرین کی مدد کیلئے اپنے فوجیوں کو بھیجنے…

October 2, 2023
انٹرٹینمنٹ

عدنان صدیقی کی بلاول بھٹو کی حمایت میں بھارت پر شدید تنقید

کراچی (شوبز ڈیسک): سینئر اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بھارتی میڈیا کی مہم…

May 9, 2023
کھیل

توصیف احمد قومی ٹیم کےعبوری چیف سلیکٹر اور وجاہت اللہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر…

November 7, 2023
پاکستان

سندھی عوام کو ناانصافیوں اور چوروں کے راج سے نجات دلانے کیلیے متحد ہونے کی ضرورت ہے؛امیربخش بھٹو / زین شاھ

نو ڈیرو (ویب ڈیسک): سینئر سیاستدان سردار امیر بخش بھٹو سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ…

May 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?