Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کارساز واقعہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کارساز واقعہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی
پاکستان

کارساز واقعہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی

Published August 22, 2024
Tags: Featured پولیس کی جانب سے گزشتہ روز ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):کارساز واقعے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی۔قائمہ کمیٹی کے چیئر مین عامر چشتی نے کہا کہ ملزمہ کے ٹیسٹ اور صحت پر کراچی کے جناح اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، ملزمہ کےٹیسٹ اور دیگر کارروائی پر عوام میں شکوک پائے جارہےتھے۔

سینیٹر عامر چشتی نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی فاؤل پلے نہ ہو۔

گزشتہ روز جناح اسپتال کے ماہر نفسیات نے بتایا کہ کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں نامزد خاتون کو ماہر نفسیات کی رائے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال کا کہنا تھا کہ 19 اگست کو ملزمہ کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کو جب اسپتال لایا گیا تو حالت ٹھیک نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے اہلخانہ نے بتایا وہ ذہنی مریض ہے تاہم اہلخانہ مریضہ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے، مریضہ کی فی الحال نفسیاتی رہنمائی کی ضرورت نہیں۔

پولیس کی جانب سے گزشتہ روز ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس نے ملزمہ کے 14دن کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ میری مؤکلہ کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں، اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا ہے اور دفعہ 322 ناقابل ضمانت ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے خاتون سے پوچھا کے پولیس نے آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا؟ اس پر خاتون نے نفی میں جواب دیا۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

TAGGED:Featuredپولیس کی جانب سے گزشتہ روز ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ کا علما کرام سے معاونت لینےکا فیصلہ، علمائے کرام عدالت میں اور ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوئے
Next Article ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی:سیلاب متاثرین کی بستی گلشن ٹینٹ سٹی پر پولیس اور MDA کی چڑھائی، فائرنگ سے 2 بچے ہلاک، کئی افراد زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): نادرن بائی پاس کراچی میں سیلاب متاثرین کی بستی گلشن سید ٹینٹ سٹی پراینٹی انکروچمنٹ پولیس اور…

December 28, 2023
پاکستان

انوار الحق کاکڑ سینیٹ سے مستعفی، نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت عارف علوی نے اسلام…

August 14, 2023
کھیل

ایشیا کپ سری لنکا منتقلی پر پاکستان کا ایونٹ کے بائیکاٹ کا عندیہ

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس سال ایشیا کپ کی سری…

May 11, 2023
کھیل

بابراعظم اور شاداب آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

(اسپورٹس ڈیسک) : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان…

September 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?