Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پنجاب کےکچے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ، 12 اہلکار شہید، جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، بدلہ ضرور لیں گے: آئی جی پنجاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پنجاب کےکچے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ، 12 اہلکار شہید، جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، بدلہ ضرور لیں گے: آئی جی پنجاب
پاکستان

پنجاب کےکچے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ، 12 اہلکار شہید، جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، بدلہ ضرور لیں گے: آئی جی پنجاب

Published August 23, 2024
Tags: 12 اہلکار شہید ڈاکوؤں نے Featured پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ رحیم یار خان کےکچے میں
Share
SHARE

رحیم یار خان(ویب ڈیسک): رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےکچےکے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مقابلے میں ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ پنجاب پولیس کے آپریشنز میں اب تک 5 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں جن میں ثنا اللہ شر، گداعلی، کملوشر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ 5 لاپتہ تھے جن کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔رحیم یار خان کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم بشیر شر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مقابلے میں ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ پنجاب پولیس کے آپریشنز میں اب تک 5 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں جن میں ثنا اللہ شر، گداعلی، کملوشر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر حملے کے واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کےلیے آپریشن جاری ہے، حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور ڈاکوؤں کی سرکوبی کےلیے پولیس آپریشن جاری رہے گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے ڈاکوؤں کے حملے میں ہمارا بھاری نقصان ہوا تاہم جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم بدلہ ضرور لیں گے۔

گزشتہ روز حملے میں زخمی پولیس اہلکار کا بتانا ہے کہ ڈاکو کچے کے علاقے ماچھکہ میں گنے کی فصل میں گھات لگا کر بیٹھے تھے اور ہم پر اچانک برسٹ مار کر حملہ کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کےکچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

TAGGED:12 اہلکار شہید ڈاکوؤں نےFeaturedپولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملےراکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہرحیم یار خان کےکچے میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 7 دن میں 400 کروڑ بزنس، ’استری2‘ نے ہندی سینما کا نیا ریکارڈ بنادیا
Next Article وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، 11 ہزار ملازمین میں‌تشویش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

لاہور میں تعلیمی ادارےمزید 7 دن بند رہیں‌گے؛ عدالتی حکم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے…

December 27, 2022
کھیل

ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی، شاداب نائب کپتان برقرار

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے چیف…

September 22, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل نے 2 نئے میک بک ائیر لیپ ٹاپس متعارف کرا دیے

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایپل نے نئی ایم 3 چپ سے لیس 2 میک بک ائیر لیپ ٹاپس متعارف کرائے ہیں۔ایپل…

March 5, 2024
کھیل

آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی نئی درجہ بندی، انگلینڈ بازی لے گیا

دبئی(اسپورٹس ڈیسک): انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے.درجہ…

January 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?