کراچی (ٹیک ڈیسک): دو یوٹیوبرز پر مشتمل ایک ٹیم نے 6.74 فٹ بڑا آئی فون 15 پرو میکس بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ٹیک ریویور مسٹر ہُوز دی باس عرف ارن مینی نے گیجٹ بنانے والے اسپیشلٹ ڈی آئی وائے پرکس عرف میتھیو پرکس کی مدد سے دنیا کے سب سے بڑے اسمارٹ فون کی نقل بنائی۔
ارن مینی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب فالوورز کی تعداد آفیشل ایپل اکاؤنٹ سے تجاوز کرنے کے سنگِ میل کو منانے کے لیے ایک بڑا آئی فو بنانا چاہتے تھے۔
ایک مکمل فون کے لیے لازمی تھا کہ اس کی ٹچ اسکرین، فلیش لائٹ، چارجنگ پورٹ اور اس کا کیمرا سمیت ہر پرزہ فعال ہو۔
ارن نے بتایا کہ وہ اس ٹیم اور میٹ پر ایسا کام (جو پہلے کبھی نہیں ہوا) کرنے پر فخر کرتے ہیں۔