Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: طالبان کے افغانستان پرغلبے کے بعد فیض کا دورہ کابل ملک کو بہت مہنگا پڑا، نائب وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > طالبان کے افغانستان پرغلبے کے بعد فیض کا دورہ کابل ملک کو بہت مہنگا پڑا، نائب وزیراعظم
پاکستان

طالبان کے افغانستان پرغلبے کے بعد فیض کا دورہ کابل ملک کو بہت مہنگا پڑا، نائب وزیراعظم

Published September 9, 2024
Tags: Featured اسحاق ڈار پاکستان کوبہت مہنگا پڑا ٹی ٹی پی کےلوگوں کوبھی واپس آنے کی اجازت دی طالبان کے افغانستان پر غلبے کے بعد فیض حمید کا دورہ کابل
Share
SHARE

لندن (ویب ڈیسک): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ طالبان کے افغانستان پر غلبے کے بعد لیٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا دورہ کابل پاکستان کوبہت مہنگا پڑا۔لندن میں پاکستانی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان کے نظام کو طویل عرصے سے جانتا ہوں، فیض حمید حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں جا سکتے تھے، ممکن نہیں کہ صدر اور وزیراعظم کی بغیراجازت دہشتگردی میں ملوث 100 سے زائد مجرموں کو رہا کردیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آپریشن کے دوران مفرور کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ہزارلوگوں کوبھی واپس آنے کی اجازت دی، آپریشن ضرب عضب، ردالفساد کے سبب 2017 تک دہشت گردحملے تقریباً ختم ہوچکے تھے، دہشت گردوں کی رہائی اور واپس ملک آنے دینے کے سبب ملک میں دوبارہ دہشت گردی نظرآرہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ فیض حمید ہوں یا ملوث دیگر افراد ان کے خلاف جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہوں یابانی پی ٹی آئی ملوث ہوئے تو بھی یقین ہے ان کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے بانی کو سزا ہوچکی اور مقدمہ بھی چل رہا ہے، ایسے حالات میں انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنا ہی نہیں چاہیے تھا، سیلی بریٹی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اسے ‘لائسنس ٹو کل’دے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے نہ وہ سیاست میں آتےہیں، 9 مئی واقعہ نظراندازنہیں کیاجاسکتا، ملوث افرادکوپہلے اس میں کلئیرنس لینا ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ تین ہزارسی سی کی گاڑیوں پرپاپندی لگانے پر جنرل مشرف سے بھی اختلاف ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب میں نائب وزيراعظم نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ڈی ایم کے دورحکومت میں آئی ایم ایف چاہتا تھاکہ پاکستان ڈيفالٹ کر جائے، اس دور میں ہمارے ری ویو ہی نہيں چل رہے تھے۔

TAGGED:Featuredاسحاق ڈارپاکستان کوبہت مہنگا پڑاٹی ٹی پی کےلوگوں کوبھی واپس آنے کی اجازت دیطالبان کے افغانستان پر غلبے کے بعدفیض حمید کا دورہ کابل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور :انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ پکڑاگیا، بھارتی اور افغانی باشندے ملوث
Next Article دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے: علی امین گنڈاپورکی جانب سےحکومت کو جلسے میں ڈیڈلائن
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

عبوری حکومت کا قیام: قومی قیادت ایک بار پھر دبئی میں جمع ہوگئی

دبئی (ویب ڈیسک): عبوری حکومت کے قیام سے پہلے دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ذرائع کے…

July 23, 2023
انٹرٹینمنٹ

اس ماڈل کی عمر جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

(ویب ڈیسک): سنگاپور کے ماڈل اور فیشن فوٹوگرافر چوانڈو تان نے ایک انٹرویو میں اپنی سدا بہار جوانی کا راز…

June 14, 2024
انٹرٹینمنٹ

سلمان معافی نہیں مانگے گا: سلیم خان

(ویب ڈیسک): مصنف، اداکار اور بھارتی فلم پروڈیوسر سلیم خان نے کہا کہ ان کے بیٹے سلمان خان نے کبھی…

October 20, 2024
دنیا

نئے سال کے آغاز پر دنیا بھر میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

(ویب ڈیسک ):نئے سال کے آغاز پر دنیا بھر میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا اور…

January 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?