Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لبنان میں پیجر ڈیوائسز دھماکے: 9 افراد جاں بحق، 2750 زخمی؛ امریکہ کا تعلق نہیں؛ پینٹاگون- ذمہ دار اسرائیل ہے،سزا ضرور دیں گے؛ حزب اللہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > لبنان میں پیجر ڈیوائسز دھماکے: 9 افراد جاں بحق، 2750 زخمی؛ امریکہ کا تعلق نہیں؛ پینٹاگون- ذمہ دار اسرائیل ہے،سزا ضرور دیں گے؛ حزب اللہ
دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

لبنان میں پیجر ڈیوائسز دھماکے: 9 افراد جاں بحق، 2750 زخمی؛ امریکہ کا تعلق نہیں؛ پینٹاگون- ذمہ دار اسرائیل ہے،سزا ضرور دیں گے؛ حزب اللہ

Published September 18, 2024
Tags: 2750 زخمی Featured اسرائیل نے مواصلاتی آلات کو ہیک کیا پیجر ڈیوائسز دھماکوں سے امریکہ کا تعلق نہیں پیجر ڈیوائسز دھماکوں سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں حزب اللہ اراکین پیجرز حزب اللہ کا اہم بیان سامنے آ گیا لبنان میں پیجرز پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق
Share
SHARE

بیروت، واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): لبنان میں پیجرز پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق اور ایرانی سفیر سمیت 2750 زخمی ہوگئے، حزب اللہ اراکین پیجرز کو بات چیت کیلئے استعمال کرتے تھے۔لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے ہنگامی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے سے آٹھ افراد جاں بحق اور 2,750 زخمی ہوئے ہیں، حکومت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آلات کو کس طرح سے دھماکا کیا گیا تاہم کہا جارہا ہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے زیر استعمال مواصلاتی آلات کو ہیک کیا۔لبنان میں پیجر دھماکوں میں کے کئی ارکان کے زخمی ہونے کے بعد حزب اللہ کا اہم بیان سامنے آ گیا۔حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مذموم کارروائی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ہم اپنے دشمن کو اس کے جارحانہ فعل کی سزا ضرور دیں گے، اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ لبنان میں پیجر ڈیوائسز سے ہونے والے دھماکوں سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان بھر میں سکیورٹی اہلکاروں کی بات چیت کے لیے استعمال ہونے والے پیجرز میں سہ پہر 3:45 بجے شروع ہونے والی دھماکوں کی لہرتقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آلات کو کس طرح سے دھماکا کیا گیا تاہم کہا جارہا ہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے زیر استعمال مواصلاتی آلات کو ہیک کیا۔

پیجرز پھٹنے سے حزب اللہ کے جنگجوؤں اور طبی عملے سمیت سیکڑوں افراد زخمی ہوئے، دھماکوں کے بعد ملک بھر کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔

زخمیوں میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ امانی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

قبل ازیں لبنان کی داخلی سیکیورٹی فورسز نے کہا تھا کہ لبنان بھر میں خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافات میں متعدد وائرلیس مواصلاتی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجر دھماکوں میں 9 افراد کی ہلاکت اور تقریباً 3 ہزار افراد کے زخمی ہونے کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیجر دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں 200 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ روز دوپہر میں جنوبی لبنان اور بیروت میں پیجر ڈیوائسز میں ہونے والے دھماکوں سے حزب اللہ کے متعدد ارکان زخمی ہوئے تھے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

پیجر دھماکوں میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ حزب اللہ نے سربراہ حسن نصراللہ کی ان دھماکوں میں محفوظ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مذموم کارروائی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ہم اپنے دشمن کو اس کے جارحانہ فعل کی سزا ضرور دیں گے، اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

لبنان میں پیجرز کے دھماکوں سے ہلاکتیں اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ لبنان میں پیجر ڈیوائسز سے ہونے والے دھماکوں سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق اس سارے معاملے میں امریکا کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ تنازع کا سفارتی حل نکالنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ معاملے کا حل صرف سفارتی ہے جس کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔

TAGGED:2750 زخمیFeaturedاسرائیل نے مواصلاتی آلات کو ہیک کیاپیجر ڈیوائسز دھماکوں سے امریکہ کا تعلق نہیںپیجر ڈیوائسز دھماکوں سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیںحزب اللہ اراکین پیجرزحزب اللہ کا اہم بیان سامنے آ گیالبنان میں پیجرز پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ارسا ایکٹ میں ترمیم چالبازی ہے، دریائے سندھ پرکالا باغ سمیت کوئی بھی ڈیم یا نہر قبول نہیں؛ ڈاکٹر قادر مگسی
Next Article پاکستان کرکٹ اسوقت آئی سی یو میں ہے، انہیں ڈاکٹر کی ضرورت ہے؛ راشد لطیف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بارکھان کیس نے نیا موڑ لے لیا:لاش گراں ناز کی نہیں، ڈاکٹر

بارکھان (ویب ڈیسک): بارکھان میں کنویں سے ملنے والی لاشوں کو پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض کے…

February 23, 2023
پاکستانکاروبار

شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے چین میں…

September 17, 2025
کھیل

پیرس اولمپکس میں آج ہونیوالے اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی

پیرس (اسپورٹس ڈیسک): پیرس اولمپکس میں مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ہونیوالے اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی…

July 27, 2024
پاکستان

تحریک انصاف کا فی الحال دوبارہ اسلام آباد آنے کا کوئی ارادہ نہیں: عمر ایوب

(ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی…

December 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?