Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کھیل

بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Published September 26, 2024
Tags: Featured اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Share
SHARE

ڈھاکہ (اسپورٹس ڈیسک): بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بنگلادیشی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے۔کان پور میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل شکیب الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وہ اس فارمیٹ میں بنگلادیش کے لیے اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں۔شکیب نے بتایا کہ اکتوبر میں ڈھاکا میں جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا، ٹی ٹوئنٹی کے بعد وہ اس فارمیٹ سے بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے بنگلادیش میں جاری سیاسی کشیدگی کی وجہ سے اب تک اپنی ٹیم کو سیریز کے لیے سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی ۔

اگر جنوبی افریقا سیریز نہیں ہوتی تو کان پور میں جمعہ سے شروع ہونے والا بھارت کے خلاف ٹیسٹ شکیب الحسن کا آخری ٹیسٹ ہو گا لیکن امید ہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

اس کے علاوہ شکیب الحسن نے یہ بھی تصدیق کی کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ میں اس فیصلے سے خوش ہوں، مجھے اپنی زندگی میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے اور بنگلا دیش کرکٹ کے لیے صحیح وقت ہے۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن 70 ٹیسٹ میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کرچکے ہیں، جس میں انہوں نے 4600 رنز اور 242 وکٹیں لیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی بات کریں تو انہوں نے بنگلادیش کے لیے 129 میچز کھیلے جس میں 2551 رنز اور 149 وکٹیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شکیب الحسن 247 ون ڈے میچز میں بھی بنگلادیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹ آل راؤنڈر اور عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ، مقتول کے والد نے ڈھاکا کے تھانے میں شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔

TAGGED:Featuredاپنا آخری میچ کھیل چکے ہیںبنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسنٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سےریٹائرمنٹ کا اعلان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خیرپورسندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، کیا سندھ کو فائدہ ہوگا؟
Next Article حیدرآباد:فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کی لیکیج، متعدد بچوں کی حالت غیر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

بھارت: کانگریس کا لانگ مارچ نئی دہلی پہنچ گیا

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی قیادت میں جاری لانگ مارچ دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گیا۔ غیر ملکی خبر…

December 24, 2022
پاکستانکاروبار

IMFسے آج ورچوئل مذاکرات،منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آج سے آن لائن…

February 13, 2023
پاکستان

مجھے گڑبڑ نظرآرہی ہے، سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، منظوروسان

کراچی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بدھ کو…

August 4, 2023
پاکستان

کرنٹ سےمعذور بچے کو عدالتی حکم پر بھی معاوضے کےمحض آسرے

کراچی (ویب ڈیسک): کے الیکٹرک اور سندھ حکومت پانچ سال بعد کرنٹ لگنے سے متاثرہ بچے کو ڈھائی کروڑ روپے…

February 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?