Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب
پاکستان

آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

Published September 27, 2024
Tags: Featured اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب دارالحکومت القدس ہو فلسطینی ریاست قائم کی جائے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف
Share
SHARE

نیو یارک (ویب ڈیسک): وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دوسری مرتبہ بطور وزیراعظم پاکستان اس اسمبلی سے خطاب اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق دنیا میں امن کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے آغاز میں غزہ میں جاری بدترین اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مذمت سے آگے بڑھ کر اس جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پر ایک بڑا المیہ رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں، فلسطینی بچے زندہ دفن ہورہے ہیں، جل رہے ہیں اور دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں مصائب ختم کرنےکے لیےفلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت ہے، فلسطین کو اقوام متحدہ کے مستقل رکن کی حیثیت فوری ملنی چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ کے بچوں کا خون صرف قابض فوج کے ہاتھوں پر نہیں ان پر بھی ہے جواس پر خاموش ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اب لبنان میں اسرائیلی جارحیت شروع ہوگئی ہے، لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے خطے میں بڑی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی طرح مقبوضہ کمشیر کے لوگ بھی عرصے سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بھی جاری ہیں، کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم دنیا کی توجہ کے طلب گار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی مقبوضہ کشمیر میں باہر سے لوگوں کو لاکر آباد کیا جارہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کُن جواب دے گا خطے میں امن کے لیے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدامات ختم کرنے ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا کےبڑھتے واقعات بھی پریشان کُن ہیں، بھارت میں مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ بھی تشویش ناک ہے۔

شہباز شریف نے دہشت گردی کے ناسور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر جوان، بچے اور شہری اس ناسور کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، فتنہ الخوارج کے عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، عزم استحکام کے ذریعے امن و سلامتی یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کرے، افغانستان میں موجود داعش، القاعدہ اور فتنہ الخوارج امن کے لیے خطرہ ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں عالمی سطح پر اہم چیلنج ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دو سال قبل تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پر عزم ہیں۔

عالمی مالیاتی نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 100 سے زیادہ ترقی پذیر ملک قرضوں کے چنگل میں ہیں، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ مؤثر پالیسیوں کی بدولت پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، معاشی اشاریے بہتر اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ نےکمزوروں اور بےکسوں کی مدد کا وعدہ کر رکھا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے فوری بعد اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے آئے جس پر جنرل اسمبلی ہال میں موجود پاکستانی وفد سمیت دیگر ممالک کے وفود نے بھی واک آؤٹ کیا۔

TAGGED:Featuredاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطابدارالحکومت القدس ہوفلسطینی ریاست قائم کی جائےوزیر اعظم پاکستان شہباز شریف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف
Next Article حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید،ہاشم صفی الدین نیا سربراہ بنائے جانے کا امکان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

سندھ بھر میں مفت میت گاڑی سروس کا آغاز ہوگیا

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): محکمہ صحت سندھ نے وعدے کے مطابق سندھ بھر میں مفت میت گاڑی سروس کا آغاز کردیا…

April 18, 2023
دنیا

حزب اللہ کےڈرون حملے میں اسرائیلی آرمی چیف کی ہلاکت: اسرائیلی میڈیا کی تردید

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں فوجی بیس پر ہونے والے حزب اللہ کے…

October 14, 2024
دنیا

رواں سال پہلی بارچاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

ریاض (ویب ڈیسک): آج چاند خانہ کعبہ کا طواف کررہا ہے کیونکہ رواں سال پہلی بارچاند خانہ کعبہ کے عین…

March 6, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان زیادہ ترین ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنیوالاملک،ڈیٹا درباررپورٹ

کراچی (ٹیک ڈیسک): پاکستان دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے والا سب سے تیز ترین ملک…

February 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?