Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خیبرپختونخوامیں‌دہشتگردی کا بھوت:سکیورٹی خدشات؛ جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقلی کا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > خیبرپختونخوامیں‌دہشتگردی کا بھوت:سکیورٹی خدشات؛ جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقلی کا حکم
پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوامیں‌دہشتگردی کا بھوت:سکیورٹی خدشات؛ جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقلی کا حکم

Published October 3, 2024
Tags: Featured جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں سکیورٹی خدشات عدالتیں ڈی آئی خان منتقل وزیرستان میں ججز پر حملے
Share
SHARE

پشاور(ویب ڈیسک): سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہائی کورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ نے سکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی تمام عدالتیں ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، اس سلسلے میں تمام جوڈیشل افسران کو ڈی آئی خان میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی بہتری تک عدالتیں ڈی آئی خان میں کام کریں گی۔ ٹانک اور وزیرستان میں ججز پر حملے اور دہشت گردی کے واقعات کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور دیگر ججز نے متفقہ طور پر اس کی منظوری دی ہے۔

فیصلے کے مطابق ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے تمام مقدمات اب ڈیرہ اسماعیل خان میں سنے جائیں گے۔ متعلقہ اضلاع کے جوڈیشل افسران کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ عدالتوں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں اس وقت امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں۔ سکیورٹی صورتحال حال کے مسائل جوڈیشل افسران کے امور میں پیش آ رہے ہیں۔ جوڈیشل افسران کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام مقدمات متعلقہ اضلاع سے ڈی آئی منتقل کردیے گئے ہیں۔

ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق جوڈیشل افسران اپنے مقدمات اب ڈی آئی خان میں سنیں گے۔ ان عدالتوں کی ٹانک اور جنوبی وزیرستان دوبارہ منتقلی سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے سے مشروط کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ،ہائیکورٹ ججز، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے جوڈیشل افسران کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredجنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیںسکیورٹی خدشاتعدالتیں ڈی آئی خان منتقلوزیرستان میں ججز پر حملے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں پریمیم نمبر پلیٹس کیلیے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی کا آغاز
Next Article آرٹیکل 63 اے کیس:پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ، وکیل سپریم کورٹ کے معاون مقرر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ میں‌دھند،بلوچستان،بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان؛محکمہ موسمیات

اسلام آباد(ویب مانیٹرنگ ڈیسک): ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرداور مطلع ابرآلود رہے گا۔ نجی ٹی وی چینل…

January 7, 2023
پاکستان

سوال اب یہ ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے سپریم کورٹ…

February 27, 2023
دنیا

امریکی صدراتی مباحثہ: بوقت ضرورت مائیک بند رکھنے سمیت نئے ضوابط پر اتفاق

(ویب ڈیسک): نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کے درمیان…

June 26, 2024
پاکستان

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ بنےگا، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): 26 ویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی بینچ کی تشکیل…

October 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?