Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 4 اکتوبر کا وہ دن جب 16 سالہ شاہد آفریدی نے دنیا کو حیران کیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > 4 اکتوبر کا وہ دن جب 16 سالہ شاہد آفریدی نے دنیا کو حیران کیا
کھیل

4 اکتوبر کا وہ دن جب 16 سالہ شاہد آفریدی نے دنیا کو حیران کیا

Published October 4, 2024
Tags: Featured اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 40 گیندوں پر 102
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):‌ 4 اکتوبر 1996کو کرکٹ میں ایک 16 سالہ نوجوان نے ایسی شاندار اننگز کھیلی جس نے اسے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔آج سے 28 سال قبل یعنی 4 اکتوبر 1996 کو پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے صرف محض 16 سال کی عمر میں کرکٹ کا وہ ریکارڈ اپنے نام کیا جس کے بارے میں تصور کرنا کافی مشکل تھا۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سری لنکا اور پاکستان ون ڈے میچ میں آپس میں مدقابل تھے۔

لیگ اسپنر کے طور پر پاکستان ٹیم میں شامل ہونے والے شاہد آفریدی اپنے کیریئر کا دوسرا میچ کھیل رہے تھے۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی 60 رنز پر ایک وکٹ گری تو حیران کن طور پر شاہد آفریدی کو بیٹنگ پر بھیجا گیا، وہ اپنے انٹرنیشنل کیریئرمیں پہلی بار بیٹنگ کرنے آئے۔

شاہد آفریدی نے سری لنکن بولرز کا ایسا بھرکس نکالا اور جارحانہ اننگز کھیلی کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

جی ہاں! صرف 37 گیندوں پر سنچری بناکر شاہد آفریدی نے دنیا کو حیران کر دیا۔

4 اکتوبر کا وہ دن جب 16 سالہ شاہد آفریدی نے دنیا کو حیران کیا

اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا کے پاس تھا جنہوں نے اسی سال 48 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 40 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

شاہد آفریدی اور سعید انور کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 371 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 289 رنز بناسکی۔

ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنانے پر شاہد آفریدی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

شاہد آفریدی کا 37 گیندوں پر سنچری کا یہ ریکارڈ 17 سال تک قائم رہا، اس دوران جارحانہ بیٹنگ کرنے پر انہیں بوم بوم کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔

پھر 1 جنوری 2014 کو نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بناکر شاہد آفریدی کا ریکاڈ توڑا۔

بعد ازاں 2015 میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 31 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

28 سال گزرنے کے بعد بھی شاہد آفریدی کی 1996 کی اننگز کا شمار کرکٹ کی تاریخ کی شاندار اننگز میں کیا جاتا ہے۔

TAGGED:Featuredاس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچریشاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 40 گیندوں پر 102
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، وزیر اعظم کا 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان
Next Article میٹرک بورڈ نے دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبکاروبار

اخراجات اٹھانا مشکل، فن لینڈ نے چین کو پانڈے واپس بھیجنے کا بندو بست کر لیا

فن لینڈ (ویب ڈیسک): فن لینڈ کو چینی پانڈوں کے اخراجات اٹھانا مشکل پڑگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فن لینڈ…

September 26, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

بھارت میں ایپل کا پہلا اسٹور کھل گیا، افتتاح خود ٹم کک نے کیا

ممبئی (ٹیک ڈیسک): مشہور موبائل فون کمپنی آئی فون نے بھارتی شہر ممبئی میں اپنا پہلا اسٹورکھول لیا، افتتاح کیلئے…

April 19, 2023
پاکستان

معروف قانون دان لطیف آفریدی قتل،عدالتوں میں ہڑتال کااعلان

کراچی (ویب ڈیسک): معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لطیف…

January 16, 2023
کھیل

پی ایس ایل 8 آخری میچ: کراچی نے لاہور کو 86 رنز سے ہرا دیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو عبرتناک شکست…

March 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?