(ویب ڈیسک): شارجہ: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں 149 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی ٹیم 19.2 اوورز میں 88 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
امیلا کیر نے 29 رنز بنائے، میگن سشسٹ اور انابیل سدرلینڈ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
قبل ازیں فاتح سائیڈ نے 8 وکٹ پر148 رنز اسکور کیے، اوپنر بیتھ مونی نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، امیلا کیر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔