Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: احتجاجی لانگ مارچ ٹھٹہ سے بدین روانہ: دریائے سندھ پر نئے کینالوں کےمنصوبے کو مسترد کرتے ہیں؛ ایاز لطیف پلیجو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > احتجاجی لانگ مارچ ٹھٹہ سے بدین روانہ: دریائے سندھ پر نئے کینالوں کےمنصوبے کو مسترد کرتے ہیں؛ ایاز لطیف پلیجو
پاکستان

احتجاجی لانگ مارچ ٹھٹہ سے بدین روانہ: دریائے سندھ پر نئے کینالوں کےمنصوبے کو مسترد کرتے ہیں؛ ایاز لطیف پلیجو

Published October 19, 2024
Tags: ’دریائے سندھ بچاؤ بیداری‘ مارچ Featured ایاز لطیف پلیجو سندھ کے پانی، زمينوں، جزائر اور وسائل پر قبضہ نئے کینالوں سے متعلق منصوبے کے خلاف
Share
SHARE

ٹھٹہ (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت کے نئے کینالوں سے متعلق منصوبے کے خلاف کراچی سے نکلنے والا ’دریائے سندھ بچاؤ بیداری‘ مارچ ٹھٹہ پہنچ گیا، مختلف جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے مارچ کے شرکا کا والہٰانہ استقبال کیا گیا۔ٹھٹہ میں دریائے سندھ بیداری مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے پانی، زمينوں، جزائر اور وسائل پر قبضہ برداشت نہيں کريں گے، چار سو کلوميٹر طويل سمندری حدود والا سندھ بےوزگاری سے تڑپ رہا ہے، سندھ تباہ ہو رہا ہے، پارليمنٹ، عدالتیں اور میڈیا لاتعلقی ختم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چشمہ اور تونسہ کينال کا مستقل بہنا بھی غيرقانونی اور غير آئینی عمل ہے، 30 سال سے 1991 ایکٹ کے تحت سندھ کو پانی بھی نہیں مل رہا کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی نہیں چھوڑا جا رہا جس سے بدين، ٹھٹہ، سجاول اور ڈیلٹا کے علاقے سخت متاثر ہیں۔

قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ سندھ کے اعتراضات کے باوجود سی ڈی ڈبلیو پی نے متنازع منصوبوں کی منظوری کیوں دی؟

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ اسمبلی، ایم پی ایز، ایم این ایز کہاں ہیں؟ پارلیمنٹ اور سی سی آئی سندھ کے پانی کے مسئلے سے لاتعلق بنے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے سندھ کی دولت اور وسائل دے کر اقتدار خريدا ہے، سندھ کے وسائل اور معدنيات کو بيدردری سے لوٹا جا رہا ہے۔

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سی سی آئی، واپڈا، پلاننگ کمیشن اور نیپرا میں سندھ کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے، ملک کی زرعی ترقی کے نام پر سندھ کو بنجر مت بنائیں، یہ ہماری بقا کا مسئلہ ہے۔

TAGGED:’دریائے سندھ بچاؤ بیداری‘ مارچFeaturedایاز لطیف پلیجوسندھ کے پانی، زمينوں، جزائر اور وسائل پر قبضہنئے کینالوں سے متعلق منصوبے کے خلاف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان سے ملاقات کے لیے تاحال کوئی پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ نہیں پہنچا
Next Article کراچی میں نمونیا پھیل گیا:یومیہ 30 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں؛ ادارہ امراض اطفال
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاکستان کا افغانستان کو وائٹ واش، ICC ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک): تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے…

August 27, 2023
پاکستان

زمان پارک میں آپریشن:پولیس گیٹ توڑکرگھرمیں داخل،40کارکن گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا اور گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر کے…

March 18, 2023
پاکستانتازہ ترین

افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنیوالےپاسپورٹ اور نادرا کے 7 افسران گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری…

February 13, 2024
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری پر مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا

(ویب ڈیسک): سندھ ہائی کورٹ نے سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روک…

October 30, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?