Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں
دنیا

ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

Published October 23, 2024
Tags: Featured ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گرد حملہ ترکیہ کے دارالحکومت دھماکا اور فائرنگ کی آواز سنی گئی وزیرداخلہ علی یارلیکایا
Share
SHARE

انقرہ (ویب ڈیسک): ترکیہ کے دارالحکومت میں قائم ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ترک خبرایجنسی انادولو نے رپورٹ کیا کہ اعلیٰ حکام نے کہا کہ انقرہ میں قائم ترکش ایرواسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔وزیرداخلہ علی یارلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تازہ خبروں کے لیے حکومت سے جاری ہونے والے بیانات پر انحصار کریں۔

ترکیے کے سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن نے ایکس پر زور دیا کہ عوام سرکاری ذرائع سے آنے والے خبریں دیکھیں اور بے بنیاد الزامات سے گریز کریں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انقرہ کے ضلع کاہرامانکازان میں قائم ترکش ایرواسپیس انڈسٹریز میں دھماکا اور فائرنگ کی آواز سنی گئی اور بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز، فائر فائٹرز اور پیرامیڈکس کو جائے وقوع کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ دفاعی کمپنی کے عہدیداروں کو سیکیورٹی خدشات پر محفوظ جگہ منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انقرہ کے چیف پبلک پروسیکیوٹر آفس نے ایرواسپیش انڈسٹریز کو نشانہ بنانے کے لیے ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

TAGGED:Featuredایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گرد حملہترکیہ کے دارالحکومتدھماکا اور فائرنگ کی آواز سنی گئیوزیرداخلہ علی یارلیکایا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی میں344 بڑا اسکور بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
Next Article امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کیجانب سے سچن ٹنڈولکر کیلئے اعزاز

(اسپورٹس ڈیسک ):دنیائے کرکٹ کے مشہور بین الاقوامی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے ویسٹ اسٹینڈ کا نام سچن ٹنڈولکر اسٹینڈ رکھ…

April 25, 2023
پاکستان

وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کے حکم پر سر تسلیم خم،بجلی مزید مہنگی

اسلام آباد (ویب نیوز): وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے…

February 1, 2023
دنیا

ایران: قاسم سلیمانی کے مقبرے کےقریب 2 دھماکے،103 افراد جاں بحق، 200 زخمی

کرمان (ویب ڈیسک): ایران کے شہر کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں کم…

January 3, 2024
پاکستانصحت

پنجاب صحت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلے، نجی اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): حکومت پنجاب نے صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں پر پرائیویٹ اسپتالوں کے آڈٹ کرانے…

July 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?