راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔انگلینڈ کیخلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل ہے۔
محمد رضوان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ محض 57 اننگز میں سرانجام دیا۔
اس سے قبل پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر 2 ہزار رنز بنانے والوں میں سرفراز احمد 3 ہزار 31 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل 2 ہزار 648، معین خان 2 ہزار 581 اور امتیاز احمد 2 ہزار 10 رنز کیساتھ فہرست میں موجود ہیں۔