Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ذلفی کی درخواست پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا اپنی حکومت کو خط، عمران کی رہائی کیلئے بات کرنے کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ذلفی کی درخواست پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا اپنی حکومت کو خط، عمران کی رہائی کیلئے بات کرنے کا مطالبہ
پاکستاندنیا

ذلفی کی درخواست پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا اپنی حکومت کو خط، عمران کی رہائی کیلئے بات کرنے کا مطالبہ

Published October 27, 2024
Tags: Featured خط پر بیرنس جان بیک ویل، بیرنس کرسٹین بلور، لارڈ پیٹر ہین، لارڈ جان خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ہر جگہ انسانی حقوق، جمہوریت اور بین
Share
SHARE

(ویب ڈٰیسک): لندن: مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی حکومت سے عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستانی حکومت سے بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔لیورپول ریور سائیڈ کے رکن پارلیمنٹ کم جانسن نے عمران خان کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ذلفی بخاری کی درخواست پر برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے رہائی اور حکومت پاکستان سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خط پر تمام جماعتوں کے ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

امریکی اراکین ایوان نمائندگان کا صدر بائیڈن کو خط، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا

ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کا یہ فرض بنتا ہے وہ حکومت پاکستان سے بات کرے اور عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش کرے، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مسلسل نظربندی پر شدید تشویش کے ساتھ لکھ رہے ہیں، عمران خان کی قید کا مقصد انہیں سیاسی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے سے نااہل قرار دینا تھا۔

ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل نظربندی ملک میں جمہوریت کے لیے ایک سنگین خطرے کی نمائندگی کرتی ہے، قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ عمران کی قسمت کا فیصلہ ممکنہ طور پر ایک فوجی عدالت کرے گی جو ایک تشویشناک اور مکمل طور پر غیر قانونی عمل ہوگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ہر جگہ انسانی حقوق، جمہوریت اور بین الاقوامی قانون کے لیے کھڑے ہیں۔

خط میں جن ارکان نے دستخط کیے ہیں ان میں ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤس آف کامنز کے ارکان شامل ہیں جن میں کم جانسن ایم پی، پاؤلا بارکر ایم پی، اپسانہ بیگم ایم پی، لیام برن ایم پی، روزی ڈفیلڈ ایم پی، گل فرنس ایم پی، پاؤلیٹ ہیملٹن ایم پی، پیٹر لیمب ایم پی، اینڈی میکڈونلڈ ایم پی، ابتسام محمد ایم پی، بیل ریبیرو-ایڈی ایم پی، زراہ سلطانہ ایم پی، اسٹیو ویدرڈن ایم پی، نادیہ وٹوم ایم پی شامل ہیں۔

خط پر بیرنس جان بیک ویل، بیرنس کرسٹین بلور، لارڈ پیٹر ہین، لارڈ جان ہینڈی اور لارڈ ٹوڈوانفی کی دستخط بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ جن ممبران پارلیمنٹ اور ممبران ہاؤس آف کامنز نے خط پر دستخط کیے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی حمایت کرتا ہے اور کرے گا۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی غیر قانونی قید ختم ہونی چاہیے۔

TAGGED:Featuredخط پر بیرنس جان بیک ویل، بیرنس کرسٹین بلور، لارڈ پیٹر ہین، لارڈ جانخط میں کہا گیا ہے کہ ہم ہر جگہ انسانی حقوق، جمہوریت اور بین
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل کو حملے کا جواب مناسب وقت اور حالات میں دیا جائے گا: نائب ایرانی صدر
Next Article سیاست میں نفرت کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو تشکیل دینے، فائدہ اٹھانے والوں کو جاتا ہے، سعد رفیق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ٹرمپ کے ساتھی سینیٹر کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت کی تباہی کی دھمکی

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزی گراہم نے برطانوی وزیراعظم کو دھمکی…

November 24, 2024
دنیا

بھارت: ولیمےپر دُلہا نے مبینہ طور پر دُلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

چھتیس گڑھ (ویب ڈیسک): بھارت میں ولیمے کے روز دُلہا نے مبینہ طور پر دُلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔بھارتی…

February 22, 2023
انٹرٹینمنٹ

یہ صرف نذرانہ ہے، فائرنگ کے بعد سلمان خان کو قتل کی دوبارہ دھمکی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق گینگسٹر…

April 15, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

11 سالہ چینی بچے نے اپنا راکٹ تیار کرکے سب کو حیران کر دیا

بیجنگ (ٹیک ڈیسک): چین کے ایک بچے نے انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت دنگ کر دیا جب اس نے 600…

July 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?