کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔اپنے منفرد اسٹائل کے باعث مشہور ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سابق اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ہاظم بنگوار نے سندھ ہائیکورٹ اورکمشنرکے حکم پر 3 سرکاری افسران کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔
واضح رہے کہ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں ، انہوں نے ماضی میں نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ ، شاعری اور افسانہ نگاری بھی کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، ان کے والد اکبر علی بنگوار سابق پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے پر فائض تھے۔
سابق اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ہاظم بنگوار نے سندھ ہائیکورٹ اورکمشنرکے حکم پر 3 سرکاری افسران کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہاظم بنگوار نے کمشنرکراچی کمپاؤنڈ میں رہائش پزیر ڈپٹی سیکرٹریز زاہد جمیکا اور فاطمہ احمدکو عدالتی حکم پرنوٹس جاری کیا، یہ افسران کمشنر آفس کا حصہ نہیں اور رہائش گاہ کمشنرآفس کے افسران کے لیے مخصوص ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمشنرکراچی کی ہدایت پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
دوسری جانب ہاظم بنگوارکو اسسٹنٹ کمشنرکے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ایس اینڈ جی ڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔