Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح میں علیم ڈار نے اہم کردار ادا کیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح میں علیم ڈار نے اہم کردار ادا کیا
کھیل

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح میں علیم ڈار نے اہم کردار ادا کیا

Published November 7, 2024
Tags: Featured ٹیم سلیکشن میں بھی علیم ڈار نے کئی اچھے مشورے دیے۔
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک ): انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی دو ایک کی جیت میں زیادہ تر کریڈٹ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید کو مل رہا ہے لیکن یہ بات بہت کم جانتے ہیں کہ عالمی شہرت یافتہ ٹیسٹ امپائر علیم ڈار بھی پچ کی تیاری اور ٹیم سلیکشن میں پیش پیش رہے، پونے چار سال بعد ہوم گراؤنڈ پر جیت میں ان کے بہت سے مشورے پاکستان ٹیم کے کام آئے۔

لوپروفائل میں رہنے والے علیم ڈار انکساری سے اپنے مشوروں کا کریڈٹ لینے سے کتراتے ہیں۔ امپائر کی حیثیت سے انہوں نے کھلاڑیوں اور دنیا بھر کے گراؤنڈز کی پچوں کا مشاہدہ کیا ہے، پی سی بی نے انہیں سلیکٹر بناکر انوکھا تجربہ کیا۔ اس سے قبل کوئی ریٹائرڈ امپائر کسی بھی ملک کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں رہا۔

پی سی بی نے ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد عاقب جاوید اور اظہر علی کے ساتھ ٹیسٹ امپائر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر علیم ڈار کو سلیکٹر مقرر کیا، ان کی آمد پر کئی اعتراضات سامنے آئے لیکن علیم ڈار کے مشورے پاکستان کے کام آئے۔

کھلاڑیوں نے سلیکٹرز کی پالیسیوں کو عملی جامع پہنایا۔ علیم ڈار کا شاندار اور باوقار کیریئر ایک چوتھائی صدی پر محیط ہے۔ میدان میں اور میدان کے باہر حقیقی جنٹلمین کے طور پر دیکھے جانے والے علیم آئی سی سی امپائر آف دی ایئر (2011-2009) کیلیے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کے تین بار فاتح بھی ہیں۔

56 سالہ علیم نے 1986 سے 1998 کے درمیان 17 فرسٹ کلاس اور 18لسٹ اے میچز کھیلے۔ انہوں نے 1998 کی قائداعظم ٹرافی کے دوران فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغاز کیا، 2003 سے 2023 تک آئی سی سی ایلیٹ امپائرنگ پینل میں شامل رہے، اور ریکارڈ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے انٹرنیشنل، 72 ٹی 20انٹرنیشل، 5 ویمنزٹی 20 انٹرنیشنل، 181 فرسٹ کلاس اور 282 لسٹ اے میچز میں امپائرنگ کی ہے۔

ریٹائر ہونے کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 25 سال سے امپائرنگ میری زندگی رہی ہے اور میں نے اس نسل کے عظیم ترین کھلاڑیوں پر مشتمل چند انتہائی یادگار میچوں میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

حد درجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں علیم ڈار نے کرکٹ بورڈ اور ساتھی سلیکٹرز کو بتایا قانون کے مطابق ملتان ٹیسٹ کیلئے استعمال ہونے والی پچ پر دوسرا ٹیسٹ بھی کرایا جا سکتا ہے، یہ نکتہ کئی لوگوں کو حیران کر گیا۔

اس تجویز پر عاقب جاوید نے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کے ساتھ پچ پر کام کیا، ٹیم سلیکشن میں بھی علیم ڈار نے کئی اچھے مشورے دیے۔

ملتان میں پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ جیتا اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پچ کی تیاری کاکام شروع ہو ا تو یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ اس پچ پر ہمیشہ فاسٹ بولرز کامیاب ہوتے رہے ہیں، اسپنر کچھ نہیں کر سکتے۔

عالمی میڈیا نے پنڈی ٹیسٹ سے قبل بڑے ہیٹرز اور پنکھوں کو پچ پر دیکھا، پچ کی تیاری کیلئے علیم ڈار اور عاقب جاوید نے دروازے بند کرکے بھی کام کیا، میچ شروع ہوا تو پچ نے اپنی سابقہ ریکارڈ کے برعکس پہلے ہی گھنٹے میں اسپن لینا شروع کردیا اور پاکستان نے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو 9وکٹ کی شکست سے دوچار کیا۔

TAGGED:Featuredٹیم سلیکشن میں بھی علیم ڈار نے کئی اچھے مشورے دیے۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے
Next Article نادیہ خان نے کم عمری میں کی گئی شادی کی وجہ بتادی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، مولانا کا ججز کی مدت ملازمت بڑھانے میں تعاون سے صاف انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے قانونی ٹیم کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)…

September 14, 2024
انٹرٹینمنٹ

رادھیکا آپٹے نےبالی وڈ انڈسٹری میں پائی جانیوالی ہراسانی اور بے حسی کا راز فاش کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے نے دوران حمل پیش آنیوالے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے بالی وڈ…

August 8, 2025
کھیل

پشاور: فائرنگ کرکے قومی باکسر جہانزیب خان کو قتل کر دیا گیا

پشاور (اسپورٹس ڈیسک): پشاور کے نواحی علاقے پھندو میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قومی باکسر جہانزیب خان کو…

June 24, 2023
دنیا

بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، انٹرنیٹ سروس معطل، وزرا کے گھروں پر حملے

امپھال (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست منی پور میں 6 لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جس…

November 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?