Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور پارٹی قیادت کو وارننگ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور پارٹی قیادت کو وارننگ
پاکستان

بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور پارٹی قیادت کو وارننگ

Published November 18, 2024
Tags: Featured بشریٰ بی بی کارکردگی دکھانے والے ہی کو اگلے انتخابات کا ٹکٹ دیا جائے گا وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی وارننگ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
Share
SHARE

پشاور(ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی وارننگ دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کام کریں ورنہ وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا جائےگا، گزشتہ احتجاج اور قافلوں میں ممبران صرف حاضری کیلئے آئے تھے، 24 نومبر کو غائب رہنے والوں کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماﺅں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج میں کارکردگی دکھانے والے ہی کو اگلے انتخابات کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ احتجاج کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ کسی بھی رہنماء کی پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی بھی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی ضمانت نہیں دے گی اگر وہ احتجاج کے دوران توقعات پر پورا نہیں اتریں گے۔ بشریٰ بی بی اجلاس میں ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر شدید برہم ہو ئیں۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے پارٹی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جب کہ احتجاج کیلئے موثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔

اجلاس کے دوران بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ مجھے گزشتہ احتجاج اور قافلوں کی رپورٹ ملی۔ کئی عہدیدار اور ممبران صرف حاضری کیلئے احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ کئی عہدیدار کارکنوں سمیت مختلف مقامات سے واپس آگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج آپ لوگوں کی پی ٹی آئی سے وفاداری نبھانے کا امتحان ہے۔ ہمارا ہدف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانا ہے اور ہم ان کے بغیر اسلام آباد سے واپس ہرگز نہیں آئیں گے۔

بشریٰ بی بی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ ہدایات بھی کیں تھیں کہ اس بار ایسا نہیں چلے گا۔ ہر صورت اسلام آباد پہنچنا ہوگا۔ ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کسی بھی رہنما کی پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی بھی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی ضمانت نہیں دے گی اگر وہ احتجاج کے دوران توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج آپ لوگوں کی پی ٹی آئی سے وفاداری کا امتحان ہے، ہمارا ہدف عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانا ہے اور ہم ان کے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔

TAGGED:Featuredبشریٰ بی بیکارکردگی دکھانے والے ہی کو اگلے انتخابات کا ٹکٹ دیا جائے گاوزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی وارننگوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بیٹی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تھراپی کا سہارا لے رہا ہوں؛ عامر خان
Next Article پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ: رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار اہلکار اسلام آباد طلب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

’پٹھان‘ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر ، 20 کروڑ کے ٹکٹ فروخت

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی ایکشن فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی…

January 24, 2023
انٹرٹینمنٹ

اروشی روٹیلا کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں

(ویب ڈیسک): بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کی دریا…

June 13, 2024
پاکستان

شہباز،آصف ملاقات، مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائیں؛ زرداری کی پیشکش

لاہور (ویب ڈیسک): گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی…

February 10, 2024
دنیا

بھارت:کرناٹک میں کانگریس کی جیت، مودی نے شکست تسلیم کرلی

نیو دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست کرناٹک میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں کانگریس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی…

May 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?