لکھنؤ (ویب ڈیسک): بھارت کی ریاست اترپردیش میں 2 بھائیوں کی شادی میں گھر والوں نے 65 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد نوٹ نچھاور کردیے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے علاقے سدھارتھ نگر کے گاؤں دیولہوا میں شادی کی خوشی میں لڑکوں کے گھر والوں نے چھت، گیلری اور بالکونی سے لاکھوں روپے نچھاور کیے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق دلہا کے دوستوں اور گھر والوں نے خوشی میں تقریبا 20 لاکھ بھارتی روپے لٹائے ہیں جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 65 لاکھ 90 ہزار روپے کے قریب بنتے ہیں۔
کرنسی نچھاور کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھت پر کھڑے لوگ 100، 200 اور 500 کے نوٹ کاغذ کی طرح ہوا میں اڑا رہے ہیں۔
شادی میں شریک بچے اور کئی افراد کے علاوہ دیگر نے بھی جھولی بھر کے نوٹ جمع کیے اور اس دوران دھکم پیل بھی ہوئی۔
ویڈیو کے مطابق دو بھائی افضال اور آرمان شادی کے بندھن میں بندے ہیں۔